اس تصویرمیں بچے کی ماں کون ہے؟
  22  ستمبر‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

ہر روز انٹرنیٹ پر نت نئی پہلیاں سامنے آتی رہتی ہیں جن میں سے کچھ آسان اور کچھ مشکل ہوتی ہے۔اور ایسی ہی ایک پہیلی آج کل سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے جس کا درست جواب 10 سے صرف 3 افراد ہی دے پاتے ہیں۔بس آپ کو اوپر لگی تصویر کو باریک بینی سے دیکھ کر یہ بتانا ہے کہ آمنے سامنے بیٹھی خواتین میں سے اس بچے کی ماں کون ہے جو تصویر کے درمیان کھلونوں سے کھیلنے میں مصروف ہے۔آپ خوب سوچ سمجھ کر اور

تصویر کی تمام تر تفصیلات کا تجزیہ کرکے اپنا جواب نیچے کمنٹس میں بتائیں۔تو آپ نے کیا جواب دیا یا کس خاتون کا انتخاب کیا؟ویسے اس کا جواب آپ نیچے دیکھ سکتے ہیں۔اگر تو آپ نے دائیں جانب موجود خاتون کا انتخاب کیا ہے تو بدقسمتی سے وہ غلط اور 70 فیصد افراد عام طور پر اسی کو منتخب کرتے ہیں۔اس کا درست جواب تو جان ہی چکے ہوں گے اور وہ ہے بائیں جانب بیٹھی خاتون۔جس شخص نے یہ تصویر بنائی اس نے جو وجوہات بتائیں ان کے بقول دائیں جانب بیٹھی خاتون نے لاشعوری طور پر اپنے پیر آگے کی جانب رکھے ہیں تاکہ بچے کی کسی حرکت سے خود کو بچا سکے، اسی طرح وہ دیکھنے میں زیادہ تناؤ کا شکار بھی نظر آتی ہے۔مگر سب سے اہم چیز بچے کی پوزیشن ہے جس نے اجنبی خاتون کی جانب پشت کررکھی ہے اور ماں کی جانب چہرہ۔اس عمر کے بچے عام طور پر اپنے ماں باپ کو نظروں میں رکھتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ وہ نظرں سے دور نہ ہوں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

دلچسپ و عجیب

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved