جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، محمود اکرم قادری پینل کامیاب
  9  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(آئی این پی) جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے انتخابات برائے سال 2017انعقاد پذیرہو کر مکمل ہو گئے جس کے نتیجہ میں محمود اکرم قادری پینل بھاری اکثریت سے کامیاب قرار پایا تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ایمپلائز ایسوسی ایشن ضلع میرپور کے انتخابات برائے سال 2017مکمل ہوگئے جس کے نتیجہ میں نامزد امیدوار برائے صدر محمود اکرم قادری ، نامزد امیدوار برائے سیکرٹری جنرل نثار احمد ، نامزد امیدوار برائے نائب صدر فرخ زرین ، نامزد امیدوار برائے آرگنائزر نعمان الحق ، نامزد امیدوار برائے سیکرٹری مالیات تصدق حسین اور نامزد امیدوار برائے سیکرٹری نشرواشاعت مبشر سجانی بھاری اکثریت سے منتخب ہو گئے کامیاب امیدواران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا نوٹیفکیشن جاری ہونے پر نو منتخب عہدیداران نے جملہ ملازمین و ممبران تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ جوڈیش ملازمین ضلع میرپور کی فلاح و بہبود اور جائز حقوق کے حصول کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے اس موقع پر منتخب صدر محمود اکرم قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ سابقہ عہدیداران اور اپنے پیشرو کی طرف سے جوڈیشل ملازمین کی فلاح کے لیے عمل میں لائی گئیں سود مند پالیسی ہاء کو انجام تک پہنچانے کے لیے دیگر عہدیداران تنظیم سے مل کر اپنی جملہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے اور اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ملازمین کی توقعات اور امیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved