میلاد منانا اہلسنت کی پہچان ہے، پیر محمد عتیق الرحمن
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
فیض پورشریف( نامہ نگار) جمعیت علماجموں وکشمیر کے صدرآستانہ عالیہ فیض پورشریف کے سجادہ نشین حضرت مولاناپیر محمدعتیق الرحمن نے کہاہے کہ میلانامنانااہلسنت کی پہچان ہے حضور نبی اکرم ﷺ کامیلاد منانااہلسنت کاصدیو ں سے طریقہ چلا آرہاہے غلامان رسول ﷺ میلادمناکراللہ دتعالیٰ کے اس احسان عظیم کاشکراداکرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے انہیں اپناپیارارسول ﷺ عطاکیانبی کریم ﷺ مومنوں کے لئے اللہ تعالٰی نعمت عظمٰی ہے مومن میلادمناکراس عظیم نعمت کاشکرادا کرتے ہیں پوری دنیامیں حضو ر نبی کریم ﷺ کامیلادمنایاجاتاہے امریکہ یورپ سمیت پوری دنیاکے کونے کونے میں عاشقان رسول ﷺ انتہائی عقیدت واحترام اورشان وشوکت آپ ﷺ کامیلا دمناتے ہیں انہوں نے ان خیالات کااظہار فیض پورشریف بازار میں 6ویں عظیم الشان سالانہ محفل میلادمصطفٰے ﷺ کے بڑے اجتماع سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیاہے محفل میلاد کااہتمام غلامان رسول ﷺ نے کیاتھا مولاناپیر محمدعتیق الرحمن نے کہاکہ پوری دنیامیں آپ ﷺ کامیلاد منایاجاتاہے بڑے بڑے جلوس نکالے جاتے ہیں انہوں نے کہاکہ ابولہب نے آپ ﷺ کی ولادت باسعادت کی خوشخبری سنانے والی اپنی لونڈی کوآزادکیااسے یہ خوشی منانے پرجہنم میں پیر کے روز اس انگلی سے پانی ملتاہے جس کے اشارے سے اس نے اس لونڈی کوآزادکیاتھاایک کافرکوخوشی کااظہارکرنے پریہ راحت ملتی ہے توعاشقان رسول ﷺ کومیلادمنانے پرجوانعام واکرام ملتاہے اس کاکوئی اندازہ نہیں کرسکتاانہوں نے کہاکہ دنیاامن کی متلاشی ہے بڑ ے بڑ ے خطرا ت سے دوچارہے دنیااگرامن چاہتی ہے تووہ آپ ﷺ کے دامن سے چمٹ جائے پھردنیاامن وآشتی کاگہوار ہ بن سکتی ہے آپﷺ امن وآشتی اخوت ومساوات کوجوپیغا م لائے وہ پیغام اورکوئی نہیں دے سکتاآپ ﷺ سراپارحمت ہیں فرزندان توحیدوشمع رسالت کے پروانے آپ ﷺ کے ارشادات پرعمل پیراہیں سواد اعظم اہلسنت کایہ عقیدہ ہے کہ نبی کریم ﷺ کے تمام اختیارات اللہ تعالٰی کے عطائی ہے اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کواس دنیامیں مختار کل بناکربھیجاپوری دنیامیں اللہ تعالیٰ کی حمداورآپ ﷺ کاذکر ہورہاہے انہوں نے کہاکہ برصغیر کے مسلمانوں نے طویل جدوجہدکے بعدقائداعظم محمدعلی جناح کی قبابل فخرقیادت میں پاکستان حاصل کیاتھاقیام پاکستا ن علماء ومشائخ اہلسنت کابنیادی کردارہے پاکستان اسلام کے نام پرقائم ہوااورانشاء اللہ قائم رہے گااسلامی نظام کے مکمل نفاذ اورنظام مصطفٰے ﷺ کے عملی نفاذ میں امت مسلمہ کے تمام مسائل ومشکلات کاحل مضمر ہے مسلمان عتاب کاشکارہے کشمیر کے مسلمان ظلم وستم کاشکارہیں طویل مدت سے بھارتی مظالم کاسامناکررہے ہیں اقوام متحدہ سمیت انسانی حقوق کی تمام تنظیموں نے اپنی آنکھیں بندکررکھی ہیں کشمیریوں کی زندگی کواذیت بنادیاگیاہے 84471 مربع میل پرمشتمل ریاست جموں وکشمیر ایک مکمل وحدت ہے کشمیریوں کواقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق بنیادی حق حق خودارادیت دیاجائے پورا کشمیرآزاد ہوکرپاکستان کاحصہ بنے گااجتماع کے آخرمیں انہوں نے اسلام کی سربلندی عالم اسلام کے اتحاد پاکستان کی سلامتی وخوشحالی افواج پاکستان کی سرفرازی مسلمانوں کی عافیت اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مسلم مقبوضہ علاقوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاکرائی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved