راولا کوٹ میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ (نامہ نگار)واپڈا اور محکمہ برقیات کی جانب سے 6گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری،لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے راولاکوٹ انجمن تاجران کی 12جنوری کی ہڑتال اور گھیراؤ کی کال دو ہفتے کیلئے مو خر کر دی گئی ۔ واپڈا کی طرف سے جاری کر دہ شیڈول جس میں 24گھنٹے کے دوران 6گھنٹے لو ڈ شیڈنگ کی جانی ہے پر عمل نہ کیاگیا تو انجمن تاجران برقیات کے دفاتر کا گھیراؤ کرنے اور احتجاج کا حق محفوظ رکھتا ہے ۔تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ انجمن تاجران نے بلاجواز لو ڈ شیڈنگ کے حوالے سے 12جنوری کو احتجاجی کال دے رکھی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے راولاکوٹ انجمن تاجران کو مذاکرات کی دعوت دی ان مذاکرات میں انتظامیہ کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چوہدری الطاف ، اے ڈی سی سردار طارق ، ایس ای برقیات زاہد خان، ایکسئین برقیات چوہدری احسان اللہ اور راولاکوٹ انجمن تاجران کی جانب سے صدر سردار عبدالنعیم خان، جنرل سیکرٹری سردار مصطفی سعید ، سنیئر نائب صدر سردار عمر نزیر کشمیری ،چیف آرگنائزر وسیم خورشید، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار شاہد خورشید، نائب صدر راجہ امتیاز رحمت ، آفتاب خان ، خالد محمود ، محمد وحید خان، قاری افتخار او ردیگر موجود تھے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کہا کہ احتجاج عوام کا حق ہے لیکن معاملات بات چیت سے حل ہونے چاہیں ۔واپڈا کے ذمہ دار کی جانب سے چھ گھنٹے شیڈو ل جاری ہوا انتظامیہ کو دو ہفتے کی مہلت چاہیے ۔ ایس ای برقیات زاہد خان اور ایکسئین برقیات احسان اللہ نے کہا کہ ہم کوشش کریں گے کہ اس شیڈول پر عمل در آمد کیاجائے انجمن تاجران کے تحفظات اور مطالبات اعلی حکام تک پوری طر ح پہنچائیں جائیں گے ۔راولاکوٹ انجمن تاجران کے عہدیداران نے مذاکرات کے بعد تاجران سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اگر طے شد ہ شیڈول پر عمل نہ کیاگیا تو ہم اپنا احتجاج جاری رکھیں گے ۔ یاد رہے کہ بارہ جنوری کو راولاکوٹ کے علاوہ،پلندری ، منگ، کھائی گلہ ،ہجیرہ اور باغ میں بھی احتجاج ہونا تھا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved