کشمیرکانفرنس مسئلہ کشمیر کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی، جنرل مظہر
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(نامہ نگار)کشمیرکانفرنس مسئلہ کشمیر کیلئے سنگ میل ثابت ہو گی ۔ کانفرنس کے انعقاد سے عالمی سطح پر کشمیر کا مسئلہ اپنی اصل اور حقیقی بنیادوں پر اجاگر ہوگا کشمیر ی عوام آزادی کا حق بندوق کے بجائے قلم اور میز کے ذریعے حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ جموں کشمیر پیپلزنیشنل پارتی یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل مظہر کشمیری نے اپنے بیان میں کہا کہ صدر بار میرپور ذوالقفار احمد ایڈووکیٹ کی کشمیر بارے کاوشیں لائق تحسین ہیں کشمیری کانفرنس کا انعقاد کر کے ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ نے مسئلہ کشمیر کے پرامن اور حقیقی حل کی بنیاد رکھ دی ہے ۔ جدوجہد آزادی میں وکلاء کا کردار بنیادی حیثیت حاصل کر چکا ہے ۔ ذوالفقار احمد ایڈووکیٹ کشمیری عوام کے مسلمہ لیڈر ہیں ایسے ہی باشعور ، باکردار اور ترقی پسند رہنماء قوموں کی تاریخ بدلتے ہیں۔ حق خود ارادیت کشمیری عوام کابنیادی حق ہے جسے آج اکیسویں صدی جیسے ترقی یافتہ انسانی دور میں سلب کر کے انسانیت کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے دنیا کی مظلوم اور محکوم اقوام کو ان کے حقوق دلوانے میں بری طرح ناکام ہیں ۔ عالمی اداروں کی خامیوں اورکمزوریوں کی وجہ سے دنیا بارود کا ڈھیر بن چکی ہے ۔ بھارتی انسانی پامالیوں میں ملوث ہے جس نے بزور طاقت کئی چھوٹی اقوام کو اپنی ریاست کا جبری غلام بنا رکھا ہے کشمیر میں بھارتی بربریت آخری حدوں سے نکل کر معصوم کشمیریوں کو سالم نگل رہی ہے ۔ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے بھارتی سامراجی طاقتوں کا چمچہ بن کر خطے میں دہشت اور خون ریزی پھیلا رہا ہے ۔ مہذب اقوام کشمیر سے فوجوں کے انخلاء کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے آگے بڑھیں ۔ ریاست کشمیر سے پاکستان و بھارت کی فوجوں کے انخلاء سے حق خود ارادیت کی راہیں ہموار ہونگی دنیا کو اس حقیقت کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ دنیا کا امن مسئلہ کشمیر کے حل سے جڑا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved