کشمیر کے حل کیلئے پر امن جدوجہد جاری رکھیں گے، سردار مسعود خان
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(بیورورپورٹ)صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے پرامن جدوجہد جاری رہے گی ہندوستان کشمیر میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے قابض بھارتی فوج کشمیریوں پر ظلم ڈھارہی ہے جنگ مسئلہ کشمیر کا حل نہیں دونوں ایٹمی قوتوں جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی سفارتی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جلد بین القوامی دورہ کرونگا سی پیک سے آزادکشمیر میں تبدیلی آئے گی پاکستان کی قومی اسمبلی اور سینٹ میں بھی مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے بات چیت ہو رہی ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے بھارت کو مذاکرات کیلئے سفارتی کام جارہی ہے اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری سمیت انسانی حقوق کی تنظیموں سے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم ستم پر اقدامات کیلئے بات چیت جار رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپور میں سینئر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے کشمیر کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے بھارت کی طرف سے مقبوضہ وادی میں پنڈتوں کی آباد کاری غیر قانونی ہے ہم مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے سیاسی سفارتی سطح پر اپنی کاوشوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ تارکین وطن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں وہ ہمارے سفیر کے طور پر دنیا بھر میں کام کر رہے ہیں ان کی وجہ سے مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر ہو رہا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں پرائیویٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اس سلسلے میں چیمبر آف کامرس کے ساتھ مل کر کام کیا جائیگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved