سائیں سخی سہیلی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد(آئی این پی) سائیں سخی سہیلی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا تمام تر انتظامات مکمل ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء اور ایس ایس پی چوہدری منیر نے انتظامی افیسران کے ہمراہ دربار کا دورہ کر کے سیکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی 13جنوری سے 21تک جاری رہنے والے عرس کے موقع پر ٹریفک پلان تیار کر لیا گیا زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کیلئے انتظامات کئے جائینگے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر 14جنوری کو محفل سماع میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے دربار شریف کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ۔گزشتہ روز دربار سائیں سخی سہیلی سرکار میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ اوقاف کے افیسران نے اجلاس میں شرکت کی اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر مظفرآباد تہذیب النساء نے کی جس میں ایس ایس پی مظفرآباد چوہدری منیر ، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ اوقاف محمد عزیز خان ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقبال وار ، ایکسیئن گل جاوید بٹ ، منیجر راجہ فاروق سمیت دیگر نے شرکت کی اس موقع پر سیکرٹری اوقاف سید نظیر الحسن گیلانی کی ہدایات پر سائیں سخی سہیلی سرکار کے سالانہ عرس مبارک کے موقع پر سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی 13جنوری سے شروع ہونیوالے عرس مبارک کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے کوئی بھی گاڑی دربار کے احاطہ میں داخل نہیں ہو سکے گی زائرین کیلئے لنگر کا خصوصی اہتمام ہو گا جبکہ روزانہ محفل سماع کا بھی انعقاد کیا جائے گا عرس کے موقع پر 14جنوری کو ہونیوالی محفل سماع میں وزیراعظم آزادکشمیر مہمان خصوصی ہونگے اور وزراء حکومت ، اراکین قانون ساز اسمبلی ، چیف سیکرٹری آزادکشمیر اور محکموں کے سربراہان محفل میں شرکت کرینگے عرس کے موقع پر دربار شریف کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved