عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے ، عمر فاروق
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر

راولاکوٹ(آئی این پی) یو کے پی این پی کے رہنما سردار عمر فاروق خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لے بھارت اس وقت مقبوضہ کشمیر میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے مودی حکومت کے اقدامات کسی خوفناک اور تباہ کن جنگ کا باعث بن سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے یو کے پی این پی کے کارکنان کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام اس وقت بھارتی ظلم وجبر کے خلاف سینہ تان کر کھڑے ہیں ان کو زیادہ دیر تک غلام نہیں رکھا جا سکتا ان کی قربانیاں جلد رنگ لائیں گی اور ریاست جموں و کشمیر ایک خودمختار ریاست کے طور پر جلد وجود میں آئے گی انہوں نے کہا کہ یو کے پی این پی ریاست کی مکمل آزادی و خود مختاری ،اور خوشحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی کشمیریوں کی قربانیوں کا یہ سفر منزل کے حصول تک جاری رہے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  




آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved