محکمہ شاہرات کی غفلت ، برفباری سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
راولاکوٹ (آئی این پی) محکمہ شاہرات کی نااہلی ، غفلت ، لا پرواہی ، برفباری کو تین دن گزر جانے کے باوجود راولاکوٹ شہر کا بالائی علاقوں سے رابطہ بحال نہ ہوسکا ۔جبکہ مین روڈ ٹریفک کیلئے کھلی ہیں ، داتوٹ ، بیڑیں ، بنجونسہ ، جنڈالی ، شہید گلہ ، ڈنہ نمبر چار اور دیگر بالائی علاقوں کا تاحال شہر سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ محکمہ برقیات کی کارکردگی دوران برفباری بہتررہی اور بجلی کا نظام بحال رہا ۔راولاکوٹ کے عوامی وسمای حلقو ں نے محکمہ شاہرات کی ناقص کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سال میں دو چار دفعہ ہی ایسے مواقع آتے ہیں جب محکمہ شاہرات کو اپنی کارکردگی دکھانا ہوتی ہے لیکن اس مرتبہ محکمہ شاہرات کی کارکردگی صفر رہی جبکہ محکمہ برقیات کی کارکردگی پہلے کی نسبت بہتررہی اور برفباری اور بارش کے دوران بھی بجلی کا نظام بحال رہا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved