جماعۃالدعوہ کے زیر اہتمام تربیتی نشست (آج) منعقدہوگی
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد(آئی این پی) جماعۃالدعوہ کے زیر اہتمام تربیتی نشست آج منعقدہوگی ،امیرجماعۃالدعوہ پروفیسر حافظ محمدسعید،مولاناعبدالعزیزعلوی،سیف اللہ خالد مسؤل رابطہ تنظیم جماعۃالدعوہ پاکستان سمیت دیگر قائدین بھی خطاب کریں گے ،تربیتی نشست کا باقاعدہ آغازدن 11بجے ہوگا۔تربیتی نشست کا بنیادی مقصد اسلامی اصولوں کو اپناتے ہوئے معاشرتی برائیوں کی اصلاح،فرقہ واریت کاخاتمہ اور ایک دوسرے کے حقوق کو سمجھنا ہے ،نبی رحمت نے اپنے صحابہ کی تربیت خودفرمائی اور انہیں ایک دوسرے کا مددگاربنایا ایک دوسرے کے حقوق سمجھائے آج معاشرے علاقائی ،لسانی،اورقبیلائی تقسیم کاشکارہیں جس کی وجہ سے ایک مسلمان دوسرے کی مد کرنے سے قاصر ہے جس کافائدہ یہودوہنوداٹھا کر مسلمانوں کا قتل عام میں مصروف ہیں اور لبرلز صرف یہ بات کہہ کر اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برآہوجاتے ہیں کہ یہ فلاں ملک کا اندرونی مسئلہ ہے جبکہ عیسائیت کے لیے یہ معیار الگ ہے جس کی مثالیں دنیا کے سامنے ہیں سوڈان ،مشرقی تیمور وغیرہ جبکہ مسئلہ کشمیر کئی دہائیوں سے ہے جس کا حل ہونا مشکل بنا دیا گیا ہے کچھ علاقائی تقسیم نے کچھ لسانیت کے بتوں نے ،نتیجہ دنیا کے سامنے ہے ۔ تمام احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved