میر پور میں چلڈرن اور ویمن پارک کی مرمتی مکمل
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(نامہ نگار)لاریب انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ نے میرپور میں چلڈرن اور ویمن پارک کی مرمتی مکمل کروا کر پارک کو باضابطہ طور پر بلدیہ میرپور کے حوالے کر دیا جس کا افتتاح کمشنر میرپور ڈویژن سردار ظفر محمودخان نے کیا افتتاخی تقریب میں DIGمیرپور راشد نعیم، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری غلام یاسین، XEN بلدیہ محمد امتیاز، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ملک اشفاق نذیر ، نیوبانگ ہائیڈرو پرجیکٹ کے پلانٹ منیجر محمد عباس شیانی ، مسٹر فرخ حسین اور محمد سہیل نے شرکت کی۔ یاد رہے کہ لاریب انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ میرپور شہر کی بہتری کے لیئے دیگر منصوبہ جات پر بھی کام کر رہی ہے جس میں نیوسٹی میں شجر کاری، سکولوں کی مرمتی ، کھیلوں کے ٹورنامنٹ طبی سہولیات کے اداروں کی بہتری ، طلبہ وطالبات کو وظائف اور دیگر منصوبہ جات شامل ہیں اور یہ رقم کمپنی اپنے CSR پلان کے تحت مختلف منصوبہ جات پر ادارہ تحفظ ماحولیات سے باہمی مشاورت کے بعد خرچ کرتی ہے۔ اس پارک کی مرمتی سے میرپور کے بچوں اور خواتین کو تفریح کے مواقع مہیا ہوں گے۔ یہ پارک ہر لحاظ سے مکمل ہے اور بلدیہ میرپور کی تحویل میں ہے۔ جس کی صفائی اور نگرانی کی زمہ داری بلدیہ میرپور کی ہو گی۔ اس کے علاوہ کمپنی نے مستقبل میں مختلف منصوبہ جات پر کام کرنے کی ادارہ تحفظ ماحولیات کو یقین دہانی کروا رکھی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved