ایم ڈی اے آفس کمپلیکس میں شکایات بکس نصب کر دیا گیا
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(بیورورپورٹ)میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، میرپور کے مطابق کمشنر میرپور ڈویژن/ ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے سردار ظفر محمود خان کی ہدایات کی روشنی میں ایم ڈی اے آفس کمپلیکس میں شکایات بکس نصب کیا گیا ہے جس کے تحت عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اِدارہ سے متعلقہ تجاویز اور اِدارہ کے کسی آفیسر/اہلکار کے خلاف تحریری طور پر شکایت پیش کرسکیں گے۔ شکایت کنندہ اپنی شکایت کے ساتھ شناختی کارڈ کی نقل اور فون نمبر درج کرے۔ شکایت کنندہ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گااور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ شکایت بکس کی چابیاں ڈائریکٹر جنرل کے پاس ہونگی اور وہ خود ہفتہ وار اِس بکس کو کھولا کریں گے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved