محکمہ اوقاف میں ڈی جی کو عدالتی احکامات کے باجود عہدے سے ہٹانے کا انکشاف
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
راولاکوٹ (آئی این پی) حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے محکمہ اوقاف پونچھ ڈویژن میں پہلی مرتبہ محکمہ سے ہی تعینات کیے گئے ڈی جی کو عدالتی احکامات کے باوجود عہدے سے ہٹا دیا گیا ملازمین کا احتجاج محکمہ اوقاف کے ملازمین کا ہنگامی اجلاس صدر غیر جریدہ ملازمین اوقاف پونچھ ڈویژن بنیات خان منعقد ہوا جس میں حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ڈی جی اوقاف آزاد کشمیر کو انتقامی طور پر تبادلہ کرنے شدید احتجاج کیا گیا اور کہا کی ڈی جی نے جب عدالت سے سٹے لے رکھی ہے تیرہ جنوری تاریخ پیشی ہے اس سے قبل تبادلہ کر کے عدالتی توہین کی گئی محکمہ کے ملازمین پنشن اور دیگر مراعات اپنی انکم سے لیتے ہیں ماضی مین دیگر محکموں سے ڈی جی لگتے رہے جنہوں نے ملازمین کو سالوں تنخواہ اور پنشن سمیت دیگر مراعات سے محروم رکھا پہلی دفعہ محکمہ کے اندر سے ڈی جی تعینات ہوئے انہیں بھی سازش کر کے ہٹایا گیا ملازمین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور ڈی جی کو بحال کیا جائے اجلاس سے بنیات خان کے علاوہ محمود خان غلام مصطفیٰ محمد شفیق ، واجد خان، ارشد حسین، وقاص شاہ، چوہدری کبیر امتیاز خان نجیب خان ارشد کیانی قاری اسلام سعید چوہدری زاکر حسین محمد الطاف اور دیگر نے خطاب کیا

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved