لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا، آزاد کشمیر میں بجلی بحران
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
آٹھ مقام(آئی این پی) جاگراں ٹرانسمیشن لائن میں خرابی، پاور ہاؤس بند، نیشنل گریڈ کو بجلی کی ترسیل معطل، آزادکشمیر میں بجلی کے بحران میں اضافہ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ برف باری کی وجہ سے جاگراں ٹرانسمیشن لائن میں پیدا ہونے والی فنی خرابی دور نہیں ہو سکی ہے۔ محکمہ ہائیڈروالیکٹرک بورڈ کے حکام کی غفلت کی وجہ سے جاگراں پاور ہاؤس کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایک ہفتہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود بحالی کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔ جاگراں پاور ہاؤس کی بندش کی وجہ سے نیشنل گریڈ کو بجلی کی ترسیل رکنے کی وجہ سے آزادکشمیر میں بجلی کے بحران میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دارالحکومت مظفرآباد سمیت ضلع نیلم ،ہٹیاں سمیت بجلی کی لوڈ شیڈنگ پندرہ گھنٹے سے بھی تجاوز کر چکی ہے۔ بجلی کے بحران کی وجہ سے سرکاری و کاروباری امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے ہیں۔ ہائیڈرو الیکٹرک بورڈ کے سینئر آفیسر میر منظور احمدد نے بتایا ہے ٹیکنیکل ٹیمیں فنی خرابی کو ڈوھونڈنے کی کوشش کر رہی ہیں۔13 جنوری تک پاور ہاؤس کی بحالی کا امکان ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved