عوام کی مشکلات میں اضافہ، بجلی ، موبائل فون سروس بند
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
آٹھ مقام (آئی این پی) بجلی نہ موبائل فون سروس، ضلعی ہیڈکواٹر کا نواحی علاقہ دنجر حکومت کی عدم توجہی کا شکار، عوام کی مشکلات میں اضافہ۔ علاقہ دنجر ، کراشی، کے وفد نے بتایا کہ حکومت کے دعوے جھوٹے اور بے بنیاد نکلے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت بننے کے بعد عوام کے مسائل میں اضافہ ہو گیا ہے۔ ہفتے میں دو دن بھی بجلی نہیں ہوتی ہے۔ کبھی آ بھی جائے تو روشنی اتنی مدہم ہوتی ہے کہ کچھ بھی نظر نہیں آتا ہے۔ اندھی بجلی نے عوام کی آنکھوں کی روشنی بھی خراب کر دی ہے۔ علاقہ میں مواصلاتی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں ایس کام کی ایسی دم کٹی سروس ہے کہ بایک طرف کی آواز آتی ہے تو دوسرے طرف کی نہیں آتی ہے لوگ گھروں کی چھتوں پر چڑھ کر ایس کام کے سگنل تلاش کرتے ہیں۔ الیکشن کے دوران وعدے کرنے والے شاہ غلام قادر نے عوام کو بھلا دیا ہے۔ عوام کو چھوٹے چھوٹے مسائل کے لئے موصوف کے پیچھے راولپنڈی جانا پڑتا ہے ۔ مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے لئے مشکلات کا باعث بن چکی ہے۔ حکومت کو عوام نے مسائل حل کرنے کے لئے مینڈیٹ دیا ہے نہ کے منافقین کی عیاشیوں کے لئے شاہ غلام قادر سرکاری وسائل کوفلاح عامہ کے لئے استعمال کریں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved