کشمیر قومی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ، اورنگزیب مغل
  10  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(آئی این پی) ڈسٹرکٹ بار میرپور آزاد کشمیر کی طرف سے ریاست جموں کشمیر قومی کانفرنس کا انعقاد انتہائی خوش آئند ہے اس کانفرنس کے دور س نتائج حاصل ہو نگے اور مسئلہ کشمیر کے معروضی حالات سے مکمل آگاہی حاصل ہو نے کے ساتھ ساتھ اس کے حل میں اہم پیش رفت ثابت ہو گی ۔ ان خیالات کااظہار مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی رہنماء اورنگزیب مغل نے قومی کانفرنس کے حوالہ سے اپنے ایک پیغام میں کیا۔ اورنگزیب مغل نے کہا کہ ریاست جموں کشمیر قومی کانفرنس کا انعقاد ایک اچھی و تاریخی کاوش ہے آج کے نفسانفسی کے دور میں میرپور بار کے صدر نے جموں کشمیر کانفرنس بلا کر ایک اہم کارنامہ سرانجام دیا ہے اس کانفرنس کے نتائج اہمیت کے حامل ہونگے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں یہ کانفرنس سود مند ثابت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ یقیناًمسئلہ کشمیر پر اگر وکلا کا دوٹوک اور واضع موف سامنے آجائے تو مسئلہ کشمیر میں بڑی پیش رفت ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل کیلئے ایسی کانفرنسز کا انعقاد وقت کا تقاضا ہے جبکہ ان کے انعقاد کے حوالہ سے ہر سطح پر کوششیں کی جانے چاہیں تاکہ آزاد خطہ کے عوام اور دیگر کو مسئلہ کشمیر کے حالات سے واقفیت حاصل ہو سکے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار میرپور کی طرف سے اس کا انعقاد انتہائی اہمیت کا حامل اور مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف ایک جاندارقدم ہے ایسے اقدامات کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved