مظفر آباد،مختلف مقامات پر پولیس کے چھاپے، بڑی مقدار میں شراب برآمد
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآبا د( آن لائن)تھانہ سٹی پولیس کا ان ایکشن مختلف مقاما ت پر چھاپے شراب کی اعلیٰ کوالٹی برآمد ماکڑی سے250بوتلیں شراب 30لیٹر الکول جبکہ دوسری کاروائی میں لوئر پلیٹ نزد قلعے کے قریب میں سے گاڑی میں سے 30بوتلیں برآمد نیلم پل کے قریب اعلیٰ کوالٹی 50بوتلیں برآمد جبکہ تانگہ اسٹینڈ سے 270بوتل شراب کی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کس سے برآمد ہوئی پولیس بتانے میں ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے جبکہ نیلم پل سے برآمد ہونے والی 50بوتل شراب کا زکر بھی گول۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی پولیس نفری نے گزشتہ دنو ں ماکڑی کے مقام پر 250بوتلیں شراب اور 30لیٹر الکو ل برآمد کرکے دعوہ کیا تھا کہ ماکڑی میں شراب تیا ر ہونے والی فیکٹری کا اصل مالک یا کس بااثر شخصیت کی اشوباد حاصل ہے پولیس نے رمضان عرف رمضانی کے کھاتے میں ڈال کر مقدمہ درج کر دیا جبکہ 30بوتل ایک دوسری کاروائی میں تھانہ سٹی نے لوئر پلیٹ نزد قلعے سے ایک کار میں سے برآمد کیا جبکہ کار کا نمبر تفصیل اور کس کی ملکیت بتانے سے گریز کرلی جبکہ تیسری کاروائی 50بوتل اعلیٰ کوالٹی کی شراب نیلم پل کے قریب سے پکڑی گئی پولیس نے نام بتانے کے بجائے ٹال مٹول سے کام لینے گے جبکہ چوتھی کاروائی تانگہ اسٹینڈ پر 270بوتلیں شراب کی برآمد ہوئی ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود یہ شراب کس سے برآمد ہوئی اس کا مالک کون ہے پولیس نے بتانے سے گریز کرتے ہوئے صحافیوں کو تفصیل نہیں بتائی جبکہ انتہائی متعبر زرائع کے مطابق معلوم ہواہے کہ شراب حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے اعلیٰ شخصیت کے کارندہ سے برآمد ہوئی ہے جس کی وجہ سے پولیس نے اصل معاملہ دبا کر دائیں بائیں ہاتھ پاؤں مار کر بے گناہ افراد کو پھانسنے کے چکر میں چھاپے مار رہی ہے جو کہ پولیس کی کارگردگی پر سوالیہ نشان ہے ؟انسپکٹر جنرل پولیس بشیر میمن ، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس مظفرآباد ، ایس ایس پی مظفرآباد چوہدری منیر حسین اصل حقائق سامنے لاتے ہوئے قصورواروں کو گرفتار کرکے میڈیا کو اگاہ کریں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved