حضرت سائیں سہیلی سرکار کا عر س آج سے شروع ہوگا
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد ( آن لائن) ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی نے ایس ایس پی مظفرآباد راجہ منیر کی خصوصی ہدایت پر دربار حضر ت سائیں سہیلی سرکار ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات 6سو سے زائد جوان سمیت دیگر اہلکار اپنی ڈیوٹی سر انجام دیں گے آنے جانے والی انٹری پوائنٹس پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات کا جائزہ لیا گیا ہے کسی بھی نا خوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لئے سکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی نے ایس ایس پی مظفرآبا د چوہدری منیر حسین کی ہدایا ت پر دارلحکومت میں حضرت سائیں سہیلی سرکارؒ دربار کے عرس کی افتتاحی تقریب سے 21جنوری تک سکیورٹی کو سخت کرنے کی ہدایات مختلف تھانوں کو جاری کردی جس کے باعث دربار سائیں سہیلی سرکاری کی سکیورٹی سمیت دیگر سکیورٹی کے لئے چھے سو سے زائد اہلکاروں کو ہائی الرٹ کردیا جبکہ کوہالہ ، برارکوٹ چوکی پر ہر آنے جانے والے افرادسے شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات کی چیکنگ کے بعد شہر میں داخل ہونے دیا جائے گا جبکہ رات اور دن سکیورٹی کے سخت نگرانی کی جائے گی جس میں پولیس کی وردی میں ملوث جوانوں کے علاوہ سول کپڑوں میں بھی ڈیوٹی دیں گے ڈی ایس پی سٹی وحید گیلانی کے مطابق شہریوں اور مظاہرین کو ہر قسم کی سکیورٹی فراہم کریں گے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved