ماہر تعلیم پروفیسر ریاض قریشی کے والد وفات پا گئے
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(نامہ نگار)ماہر تعلیم پروفیسر ریاض قریشی کے والد محترم اور قاضی نذیر احمد عتیقی کے امادمیرپور کے معروف سماجی و کاروباری شخصیت حاجی محمد حسین قریشی حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ نانگی جنازہ گاہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں سابق امیدوار اسمبلی اعجاز رضا، صدر چیمبر آف کامرس چودھری صہیب سعید، آزاد کشمیر فیڈریشن کے تا حیات صدر خواجہ محمد لطیف، سابق چیئر مین ادارہ ترقیات چودھری محمد صدیق ایڈووکیٹ، انجمن تاجراں کے مرکزی صدر سہیل شجاع مجاہد ،معروف بینکار امجد پاشا، سماجی شخصیت ساجد حمید، واپڈا ئمیپلاء عاصم حمید، عبدالرحمن آف بلدیہ، سینئر صحافی ارشد محمود بٹ، خالد چودھری ،فرخ ڈار ،ایوب مسلم ،میر حمزہ ، تنظیم غیر جریدہ ملازمین کے صدر قیصر شیراز کاظمی سمیت شعبہ تعلیم سے وابستہ اساتذہ ،پروفیسر،وکلاء ،ڈاکٹرز اور تاجروں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مرحوم حاجی محمد حسین کی عمر بیاسی 82 برس تھی اور نانگی میں سپیر پارٹس کے کاروبار سے منسلک تھے۔منگل رات کو اچانک سینے میں درد ہوا اور ہسپتال جاتے ہی اپنے مالک حقیقی سے جا ملے۔مرحوم صوم و صلواۃ کے پابند اور انتہائی نیک سیرت شریف انسان تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں نانگی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved