وزیر اعظم نے آزادکشمیر کیلئے میگا پراجیکٹس دے کرنئی تاریخ رقم کر دی، سحرش قمر
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(سٹی رپورٹر)خاتون رکن اسمبلی محترمہ سحرش قمر نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کیلئے وزیراعظم پاکستان نے میگا پراجیکٹس دے کر نئی تاریخ رقم کی ہے۔ن لیگ کی وفاقی اور آزاد حکومت ملک کے عوام کی تقدیر بدل رہی ہے۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہون نے کہا ہے کہ ن لیگ کو پسماندگی جہالت،بے روزگاری،غربت سے نکال رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ ریاست بھر کے عوام کا 70سالہ احساس محرومی ختم ہو رہا ہے ایکٹ 74میں ترامیم،این ایف سی ایوارڈ میں حصہ،ٹیکس وصولی کا اختیار آزاد حکومت کے پاس ااجانے سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔سحرش قمر نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ آزاد حکومت نے میرٹ اور گڈگورننس کیلئے سخت فیصلے کیے تاہم اس کے دورس نتائج برآمد ہونگے اور اس کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ جائیں گے این ٹی ایس کے نفاذ سے معیار تعلیم کی بہتری آئے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved