محکمہ جنگلات آزاد کشمیر کے ملازمین کا دیرینہ مطالبہ پورا
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد( نمائندہ خصوصی)حکومت آزادکشمیر نے محکمہ جنگلات کے ملازمین کا 27 سال سے دیرینہ مطالبہ پورا کرتے ہوئے محکمہ جنگلات کی تنظیم نو کاباضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔محکمہ کوایک کے بجائے دو ناظم اعلیٰ کی آسامیاں مل گئیں، آفیسران کی ترقیابیاں تیزی کے ساتھ اور نئی آسامیاں تخلیق ہوں گی ۔نوٹیفکیشن ہوتے ہی محکمہ جنگلات کے آفیسران وغیر جریدہ ملازمین نے شکرانے کے نوافل ادا کرکے وزیراعظم کو دعائیں دیں،منوں مٹھایاں تقسیم، جگہ جگہ اس کامیابی پر جشن منایاگیا ، رینج آفیسرز ایسوسی ایشن ، فاریسٹر فاریسٹگارڈایسوسی ایشن اور فاریسٹ گزٹیڈ آفیسرزایسوسی ایشن ، نے سارے آزادکشمیر میں حکومت کے اظہار تشکر کیلئے تقریبات کااعلان کردیا۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق آفیسران اور اہلکاران نے محکمہ کی تنظیم کے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کوحکومت کیجانب سے گڈ گورننس ، میرٹ اور انصاف قرار دیا اور کہاکہ اب نہ صرف محکمہ کے ملازمین کامستقبل محفوظ ہوابلکہ اس سے بڑھ کر یہ کہ محکمہ جنگلات سرسبز جنگلات کی ترویج وتجدید کیلئے ٹھوس ، جاندار اور وسیع البنیاد پالیسی کے مطابق اقدامات عملمیں لاسکے گا۔ اور عوام الناس اس تنظیم، نو سے براہ راست مستفید ہوسکیں گے ۔ ملازمین نے اس اقدام پر وزیراعظم آزادکشمیر ، وزیر جنگلات ،چیف سیکرٹری ، سیکرٹری مالیات اور سیکرٹری جنگلات کا نہ صرف شکریہ ادا کیا بلکہ کہاکہ یہ اقدام عمل میں لانے کے بعد امید پیداہوگئی ہے کجہ دیگر محکمہ جات کی گرتی ہوئی ساکھ کومستقبل قربب میں مستقل سہارے دینے کی امید کی کرنیں پیدا ہوں گی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved