مظفر آباد ،سخت سردی میں بچے زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد (آئی این پی) سخت سردی اور برفباری میں معصوم طلباء و طالبات ننگی زمین پر بیٹھ کر تعلیم حاصل کر رہے ہیں مچھیارہ ہائی سکول کی عمارت نہ ہونے کی وجہ سے موسم کی شدت میں تعلیم کا حصول مشکل ہو گیا ہے حکومت توجہ دے گذشتہ حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے مچھیارہ ہائی سکول کی عمارت تعمیر نہ ہو سکی۔ ہمارے بچوں کے حال پر رحم کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار مچھیارہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی ایکشن کمیٹی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان مچھیارہ آج تک کس جرم کی سزا پا رہے ہیں یاد نہیں۔ مگر اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنا حق حکومت سے چھین کر لیں گے۔ گذشتہ پانچ بھی جاوید ایوب صاحب ہمیں ٹرخاتے رہے اب حکومتی ذمہ داران اپنے وہ وعدے پورے کریں جو وہ مچھیارہ یونین کونسل میں الیکشن کمپین کے دوران عوام سے کر کے ووٹ حاصل کر کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے۔ مچھیارہ کی عوام کے مطالبات کو بروقت پورا کیا جائے ورنہ مچھیارہ ویلفیئر فاؤنڈیشن عوام کو مظفرآباد شہر کی سڑکوں پر لا کر احتجاج کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved