راجہ خالد کی وفات سے پیدا خلا مدتوں پر نہیں ہو گا، عبدالرحمن
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(آئی این پی) پرنسپل گورنمنٹ کالج سوکاسن ڈاکٹر راجہ عبدالرحمن نے کہاہے کہ پرنسپل (ر) راجہ خالد خان کی وفات سے پیداہونے والاخلاء اس قحط الرجال کے دورمیں مدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔ وہ انتہائی مدبر، دانشور، ماہرتعلیم اور اعلیٰ اوصاف کے حامل استاد اور منتظم تھے۔ خودداری ، وضع داری ، فرض شناسی اورمعاملہ فہمی ان کاطرہ امتیاز تھا۔ راجہ خالد خا ن مرحوم کے شاگرد ،ساتھی اورماتحت رول ماڈل کے طورپرآپ کی تقلید کوباعث فخرخیال کرتے ہیں۔ ان خیالات کااظہارپرنسپل گورنمنٹ کالج سوکاسن ڈاکٹرراجہ عبدالرحمن ، سینئرمدرس گورنمنٹ بوائز سائنس کالج پنجیڑی راجہ محمداصغر، مدرس محمداقبال( سوکاسن)، صدرمعلم مرزا عبدالوحید، عبدالسلام ، محمداسلام ، پرنسپل قمراشفاق ، چیئرمین مسعود اسلم، پروفیسر ظفراقبال اور انجینئرمظہرالحق (سعودیہ) نے مرحوم کے بیٹے راجہ شاداب اکبرکے ساتھ تعزیتی پیغام میں کیا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved