سابق وزیر اعظم کا میر پور آمد پر بھر پور استقبال کرینگے،سلیم زمان
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(آئی این پی)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی ممبر مجلس عاملہ سلیم زمان ڈار نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا میرپور آمد پر بھرپور استقبال کریں گے آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کی تقریب حلف برداری کیلئے کارکنان بھرپورقوت سے میدا ن میں اتریں 18جنوری کو کارکنان سردار عتیق احمد خان کا شایان شان استقبال کریں گے میرپور شہر مسلم کانفرنس کا گڑھ بنا کر دم لیں گے مسلم کانفرنس میرپور کے حقوق کی محافظ سیاسی جماعت قائد ین کے مشن کی تکمیل کیلئے سر دھڑ کی بازی لگانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے جس شمع کو مشکل اور کھٹن حالات میں روشن کیا اللہ کے فضل وکرم سے آج بھی پوری آب وتاب کے ساتھ روشن ہے پاک فوج ہماری نظر یاتی سرحدوں کی مخافظ ہے اور اس کیلئے اپنا جان ومال سب قر بان کر نے سے دریغ نہیں کیا جائے گا ہم پاکستان کے استحکام اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کیلئے رہبر آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس قائد تحریک آزادی کشمیر سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کے نظریات اور افکار کی روشنی میں دوقومی نظریے کی بنیاد پر اپنی جہدو جہد کو جاری رکھیں گئے میرپور کی عوام تارکین وطن بیرونی دنیا میں مزدوری کر کے زرمبادلہ کی صورت میں کردار ادا کرتے ہیں مگر وہ بھی مسائل کی دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں جب کہ یہاں پر بسنے والے عوام پاکستان کو سر سبز اور روشن رکھنے کیلئے دوسری بار قربانی دے چکے ہیں لوڈ شیڈ نگ کا جن بے قابو ،متاثرین منگلاڈیم مسائل کے ھل کیلئے کوشاں ،پا نی کی شد ید قلت ،گریٹر واٹر سپائی ، پی ایم یو ، کی سکیمیں خطرے سے دوچار ،تبادلوں میں اقربا پروری، میرپور کی قیمتی اراضی کی فروخت ، بے روز گار نوجوانوں کو روزگار کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔حکومت آزاد کشمیر میاں جی کے نعرے لگانے کے بجائے ریاست کے عوام کے مسائل پر توجہ دے اور انہیں حل کرئے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved