پلندری، پولیس کا گرینڈ آپریشن منشیات فروشوں کا سر غنہ گرفتار
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
پلندری (نمائندہ اوصاف)پلندری منشیات فروشوں کے خلاف پولیس کا بڑا پیمانے پر گرینڈ آپریشن منشیات فروشوں کا سرغنہ پولیس اہلکار محمد واسق رنگے ہاتھ گرفتار پولیس بروقت کاروائی کرتے ہوئے اس اہلکار کے گھر سے بھاری مقدار میں چرس پکڑ کر پانے پیٹی بھائی کو سرکاری مہمان بنا لیا باڑ کی رکھوالی کرنے والے ہی باڑکو کھانا شروع کر رہے ہیں اور اس سے نوجوان نسل تباہ و برباد اور منشیات کی عادی بن چکی ہے پلندری میں جتنے بھی منشیات فروش ہیں اُن کی سر پرستی چند بااثر شخصیات اور پولیس اہلکاران کرے ہیں جس کی وجہ سے دیدہ دلیری سے کاروبار کرے ہیں تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ایس ایچ او تھانہ پلندری سردار ماجد حسین کی سبراہی میں پولیس نے نالینڈہ کے مقام سے دو چرسی عتیق الرحمن عرف جموں ،اور قاری کو گرفتار کیا جو اس پولیس اہلکار کی ٹیم کا حصہ تھے اُن کی نشاندہی پر پولیس نے ٹریفک اہلکار محمد واسق کو بھی گرفتار کر لیا جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی گئی پولیس نے مزید تحقیقات کر دی کہ اور کون کون سے سرکاری ملازم یہ مکروہ دھندہ کرتے ہیں اس ملازم کے بارے میں گزشتہ کئی عرصہ سے شکایات تھی مگر پولیس نے ہمیشہ اپنے پیٹی بھائی کو نظر اانداز کیا تاہم ایس پی سدہنوتی راجہ عبدالقدوس کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ پلندری سردار ماجد حسین نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ آپریشن کیا ہے عوام علاقہ نے ایس پی سدہنوتی اور ایس ایچ او کو خراج تحسین پیش کیا ہے کہ اُنھوں نے محکمہ کے اندر سے کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved