پلندری، عبدالشکور صدیقی اور اخلاق خان کو اسلام پورہ کے اساتذہ نے پارٹی دی
  11  جنوری‬‮  2017     |      کشمیر
پلندری (نمائندہ اوصاف)ڈویژنل ڈائریکٹر سردار عبدالشکور صدیقی اور ڈی ای او سدہنوتی سردار محمد اخلاق خان کے اعزاز میں گورنمنٹ ہائی سکول اسلام پورہ کے اساتذہ نے استقبالیہ پارٹی دی دونوں آفیسران کو ایک بڑے جلوس کی شکل میں ہائی سکول لایا گیا جہاں پر بچوں نے رنگا رنگ شو پیس کیے استقبالیہ تقریب سے صدر معلم خواجہ محمد خلیل ،مولانا عبدالرشید ، ڈویژنل ڈائریکٹر سردار عبدالشکور صدیقی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سدہنوتی سردار اخلاق حسین نے خطاب کیا سردار عبدالشکور صدیقی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری اداروں پر عوام کا اعتماد بڑھ رہا ہے سرکاری اداروں میں انتہائی کوالیفائڈ اساتذہ موجود ہیں اُنھوں نے کہا کہ یہ پیشہ پیغمبری ہے اس کے ساتھ دیانت داری کے ساتھ اگر کام کیا جائے تو یہ دُنیا و آخرت کامیابی کا ضامن ہے اساتذہ کے ہاتھ میں قوم کے معماروں کا مستقبل ہے سردار اخلاق حسین خان ڈسٹرک ایجوکیشن آفیسر سدہنوتی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کے اندر سے ٹھیکداری نظام کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا اساتذہ اپنی اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کوتائیکرنے والے اساتذہ کسی رعایت کے مستحق نہ ہیں ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved