کشمیری بھارتی نام نہاد ڈرامے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں ووٹ کسی صورت میں نہیں دیں گے ، یاسین ملک
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد ( روزنامہ اوصاف )کشمیری بھارتی نام نہاد ڈرامے انتخابات کو مسترد کرتے ہیں ووٹ کسی صورت میں نہیں دیں گے بھارت اپنی 8لاکھ فوج کے جبراََ قبضے کے باوجود جتنا ظلم کشمیری عوام پر ڈہا سکتی ہے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے جد وجہد کی تحریک جاری رکھیں گے پاکستان کی جانب سے گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی تجویز کے بعد بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں اپنی دہشتگردی کی انتہا ء کردی ہے اقوام متحدہ کی خاموشی بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل کی شکل میں تبدیل کردیا بھارت کے مختلف شہروں ، سرینگر ، دہلی ، بمبئی میں کشمیریوں کو قید کر رکھا ہے جہاں کالے قانون کے تحت سالوں عدالتوں میں پیش نہ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں مضر صحت کھانے کے ساتھ ساتھ جسمانی طور پر معذور بنانے کی پالیسی پر بھی گامزن ہیں ہزاروں نوجوان ذہنی طو رپر مفلوج ہو کر رہ گئی انسانی حقوق کی تنظیموں اور انٹرنیشنل میڈیا کی مقبوضہ وادی میں رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بھارت اپنے بھیانک مقاصد میں کامیاب ہوا ہے ،چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ یاسین ملک کی مظفرآباد میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے نمائندے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ضمنی انتخابات کو مسترد کرتے ہیں اور الیکشن یعنی(9اپریل سے 12اپریل تک سرینگر اور اسلام آباد ) میں جاری رہیں گے جس کو کشمیری عوام مکمل طور پر بائیکارٹ کا اعلان کرچکی ہے بھارتی افواج جبراََ گھروں سے باہر نکالی گی تو ووٹ نہیں ڈالیں گے انھوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ وادی کو ایک جیل کی شکل میں بنا دیا ہے جہاں عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے بھارت کو ئی بھی روکنے والا نہیں جبکہ اس سے قبل بھی ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ نے دنیا میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کرکے تہلکہ مچا دیاتھا انھوں نے کہا کہ ایمسنٹی انٹرنیشنل مظلوم کشمیریوں کی آواز کو عالمی سطح پر اجاگر کریں جس پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مکمل یقین دہانی کروائی ہے کہ بھارت کی جانب سے ہونیوالی انسانی حقوق کی پامالی پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے نظر رکھی ہوئی ہے اور بہت جلد اقوام متحدہ کی عالمی کانفرنس بھارت کا بھانڈ ہ پھوڑ ا جائے گا جبکہ چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ نے پاکستان کی جانب سے جہاں ایسے وقت میں مسئلہ کشمیر کی صور ت حال نازک موڑ پر ہے وہاں گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ بنانے کی جدو جہد کو کشمیریوں سے بے وفائی قرا ر دیتے ہوئے کہا کہ اس کو کشمیری مسترد کرتے ہیں جبکہ گلگت بلتستان کو پانچواں صوبہ کسی صورت میں بننے نہیں دیں گے جبکہ انھوں نے آزادکشمیر میں جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر رہنماؤں ، خواجہ سیف الدین’’،مرکزی وائس چیئرمین جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کو بھی ہدایت جاری کی کہ وہ اس بارے آزادکشمیر بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں انھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی حق خداداریت کے مطابق حل کیا جائے جبکہ گلگت بلتستان آزادکشمیر کا حصہ ہے اور یہ حصہ رہے گا جبراََ پاکستان کا پانچواں صوبہ بنایا تو ملک بھر میں احتجاجی تحریکیں شروع کی جائے گی انھوں نے مقبوضہ کشمیر کی عوام سے اپیل کی کہ وہ9اپریل سے 12اپریل تک گھروں سے باہر نہ نکلیں جبکہ آزادی کا بیس کیمپ آزادکشمیر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقو ق کی پامالی عالمی سطح پر احتجاجی تحریک شروع کریں اس موقع پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے انکشاف کیا کہ بھارت نے دہلی ، سرینگر او ر راجھستان کے بدنام ترین جیلوں میں کشمیریوں کو بلاجوز گرفتار کر رکھا ہے جہاں سالوں سے ان کو نہ تو عدالتوں میں پیش کیاہے کہ نہ تو ان کی شنوائی ہوئی ہے جبکہ ہزاروں جوانوں کو دوران قید مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کے علاوہ ایسی کیمیکل دی گئی ہے جس سے وہ جسمانی طور پر معذور ہوگئے ہیں جبکہ بعض تو دماغی طور پر مفلوج ہوکر یاداشتیں کھو گئے ہیں اور قید و بند کی صوبتیں برداشت کررہیں ہیں انھوں نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دی ہے میڈیا کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بند ہونے کی وجہ سے اخبارات پر بھی پابندی عائد ہے اور انسانی حقوق کی تنظیم کو مقبوضہ وادی تک رسائی نہیں دی جارہی انہیں روکا جارہا ہے جو انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے اس موقع پر اکتوبر میں جینیو ا میں ہونے والی انسانی حقوق کی عالمی کانفرنس میں معاملہ اٹھایا جائے گا انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے بھارت کے خلاف انسانی حقوق کے تمام شواہد او رویڈیوز حاصل کر لی گئی ہیں جو بہت جلد منظر عام پر شائع کی جائیں گی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved