موجودہ حکومتی اقدامات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے، محمدعلی مغل
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد(روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ (ن) نے آزادکشمیر سے علی بابا اورچالیس چوروں کاکھیل ختم کرواکراورحکومت سنبھال کر جس انداز سے عوامی خدمت شروع کی ہے ایسے اقدامات تاریخ میں سنہری حروف سے لکھے جائیں گے ٗ ان خیالات کااظہار نائب صدریوتھ ونگ ضلع مظفرآباد اورمتحرک رہنماء یونین کونسل گوجرہ محمدعلی مغل نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ نواز سے بڑھ کر کوئی سیاسی جماعت عوام کی خدمت کرنے کی صلاحیت نہیں رکھ سکتی ٗ سابقہ دوار میں عوام کو روٹی ٗ کپڑا اورمکان کے نعروں پرورغلا کرووٹ لئے بعدازاں عوامی نمائندوں کاغائب رہنا وطیرہ بنارہا وقت گزاری کی سیاست کوتر جیح دی جاتی رہی ٗ کرپشن کادور دورہ رہا جب سے آزادکشمیرمیں مسلم لیگ نوازکاقیام عمل میں آیااورانتخابات میں تاریخ ساز کامیابی کے بعد حقیقی معنوں تحریک آزادی کے بیس کیمپ میں مثالی حکومت بنانے پر ہم وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں ٗ محمدعلی مغل کاکہناتھاکہ یونین کونسل گوجرہ کے عوام وزیرحکومت محترمہ نورین عارف کے سابقہ اورموجودہ دور کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں وزیرحکومت نے حلقہ ایک کوٹلہ کے لئے جوکرداراداکررہی ہیں انشاء اللہ عوام الناس کو اس کے دورس نتائج ملیں گے ، تعمیروترقی کے کام اپنی آنکھوں دیکھیں گے سابقہ حکومتی نمائندے محض تعمیراتی کاموں پر نام کی تختیاں لگاکرعوام سے مذاق کرتے رہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved