پرائم منسٹرکمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ آزادکشمیر میں جاری ہے نصرت عزیز
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

اسلام گڑھ(روزنامہ اوصاف) ڈائریکٹر جنرل محکمہ لوکل گورنمنٹ نصرت عزیز نے کہا ہے کہ پرائم منسٹرکمیونٹی انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ انتہائی شفاف طریقہ سے آزادکشمیر بھر میں بلا تخصیص جاری ہے ۔ اس پراجیکٹ میں مانیٹرنگ کا جدید نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر خود اس پراجیکٹ کی نگرانی کررہے ہیں۔ عوام کی سہولیت کے لیے جلد شکایات سیل قام کردیا جائے گا جس پر کال کرکے عوام پراجیکٹ کے حوالے سے اپنی شکایات اور تجاویز درج کرواسکتے ہیں۔ میڈیا پراجیکٹ کے حوالے سے مثبت تنقید کرکے ہماری رہنمائی کرے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں اسلام گڑھ میں PMCIDPکے تحت جاری مختلف منصوبہ جات کے معائنہ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ بابر منہاس بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل نصرت عزیز اور پراجیکٹ ڈائریکٹر بابر منہاس سے کام کے معیار کو زبردست الفاظ میں سراہا اور موقع پر موجود محکمہ لوکل گورنمنٹ کے اہلکاران اور کمیونٹی نمائندگان کو شاباش دی۔ ڈی جی لوکل گورنمنٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ PMCIDPاس وقت آزادکشمیر بھر میں جاری ہے۔ اس پراجیکٹ کو احسن طریقہ سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اس میں مانیٹرنگ کا جدید سسٹم پہنچایا گیا ہے اور آزادکشمیر بھر میں جاری تمام اسکیموں کی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ ہورہی ہے۔ وزیر اعظم آزادکشمیر از خود ہر اسکیم کی نگرانی کررہے ہیں ۔ منصوبہ جات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد محکمہ کے اندر ایک شکایات سیل بھی قائم کردیا جائے گا جس پر عوام کال کرکے منصوبہ کے حوالے سے اپنی شکایات اور تجاوز دے سکیں گے۔ انہوں نے کہ اس پراجیکٹ کو مزید بہتر انداز میں چلانے کے لیے میڈیا ہماری بہت زیادہ مدد کرسکتا ہے۔ میڈیا کی طرف سے مثبت تنقید ہمارے لیے باعث رہنمائی ہوگی جس پر عملدرآمد کرکے ہم تاریخ کے اس سب سے بڑے منصوبہ کو مکمل کرسکیں گے۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر محکمہ لوکل گورنمنٹ آزادکشمیر بابر منہاس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبہ کو بروقت مکمل کرنے کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ کا سٹاف دن رات کام کررہا ہے۔ محکمہ کی طرف سے پراجیکٹ کے اندر کسی بھی قسم کی سستی برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگر عوام کو منصوبہ کے حوالے سے کوئی شکایت ہو تو وہ بلا جھجک ہم سے رابطہ کرکے اپنے شکایات نوٹ کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر بھر کے تمام منصوبہ جات کی تفصیل اور کام کی پراگریس کے حوالے سے تمام تفصیلات محکمہ کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ جس تک ہر ایک کی رسائی ممکن ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی بھی منصوبہ جات کے حوالے سے مکمل اَ پ ٹیٹ موجود ہے۔ اس موقع پر وزیٹر بک میں اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے DGاور PDلوکل گورنمنٹ نے تمام اسکیموں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور محکمہ کے معیار کے عین مطابق قرار دیا ۔ اس پر انہوں نے محکمہ لوکل گورنمنٹ کے سٹاف کو مبارکباد پیش کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved