ہندوستان مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے ، ریخانہ خان
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
اسلام گڑھ(روزنامہ اوصاف) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر خواتین ونگ کی رہنماریخانہ خان نے کہا ہے کہ ہندوستان مقبوضہ وادی میں نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑرہا ہے بے گناہ کشمیری شہداء کا خون اور مظلوم ماؤں بہنوں کی بدعائیں نام نہاد جمہوریت کے دعویدارہندوستان کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گی ۔کشمیرمودی سرکار کے باپ کی جاگیر نہیں ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے اور عالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حل میں سنجیدگی اختیارکرے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیاریخانہ خان نے کہا کہ مودی کے بھیانک منہ کو مظلوم کشمیریوں کاخون لگ چکا ہے مودی سرکار کشمیر میں گٹھیا عزائم پر اُتر چکی ہے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت کی انتہاء ہو چکی ہے مگر ہندوستان یہ یادرکھے کہ وہ جتنا چاہے طاقت کا استعمال کر لے کشمیر یوں کے حق خود ارادیت کو نہیں دبا سکتا ہندوستان کا گھٹیا چہرہ پوری دنیاد یکھ چکی ہے اب نہ صرف انسانی حقوق کی تنظیموں کو حرکت میں آنا چاہیے بلکہ عالمی برادری کو مقبوضہ وادی میں جاری مظالم بند کرواتے ہوئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستانی عوام ،مسلح افواج پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام مظلوم کشمیری بھائیوں کی پشت پر کھڑے ہیں وہ وقت دور نہیں جب آزاد ی کا سورج طلوع ہو گا اور الحاق پاکستان کے بعد حقیقی معنوں میں کشمیر پاکستان کی شہ رگ بنے گا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved