اسلامک پولیٹکل پارٹی کے سینئر رہنما محمد ایوب ڈار کے والد محترم وفات پاگئے
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

سرینگر(روزنامہ اوصاف )کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامک پولیٹکل پارٹی جموں کشمیر کے چیرمین محمد یوسف نقاش پارٹی کے دیگر لیڈران اور کارکنان کے ہمراہ آج پارٹی کے سینئر رہنما محمد ایوب ڈار کے گھر جا کر ان کے والد محترم کی وفات پر ان کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا۔وفد سرکردہ آزادی پسند اور الفتح اور پیپلز لیگ کے بانی ممبر نظیر احمد وانی کے آبائی گھر بھی گئے اور لواحقین کے ساتھ تعزیت پُرسی کی۔نقاش نے کہا کہ مرحوم نظیر احمد وانی کا پورا خاندان تحریک آزادی کا کھمبا ہے۔ مرحوم نے تحریک آزادی کیلئے جلائے وطنی کی زندگی گذاری جبکہ محمد ایوب ڈار کے مرحوم والد اور اس کے خاندان نے تحریک جدوجہد آزادی کیلئے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہے۔ نقاش نے دونوں خاندانوں کے ساتھ تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کیلئے جنت نصیبی کی دعا کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved