وزیراعظم کے حلقہ میں صوابدیدی تقرریاں ، لیگی کارکنان نظرانداز
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(روزنامہ اوصاف )صاحبزادہ فیاض شاہ کاظمی کی مرکزی ممبر زکواۃ کونسل تعیناتی کسی صورت قبول نہیں ٗ مرکزی چیئرمین زکواۃ کونسل صاحبزادہ سلیم چشتی نے اپنی صوابدید پر یا وزیراعظم راجہ فاروق حیدرخان کو اندھیرے میں رکھ کر فیصلہ کروایا ٗمسلم لیگ نواز ہٹیاں بالا کے کارکن اس فیصلے کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان اس پر ایکشن لیں ، ہٹیاں بالا میں ساداب برادری نے مسلم لیگ ن کابھرپور ساتھ دیا اورمسلم لیگ کے ضلعی ومرکزی عہدیدار سادات برادری سے موجود ہیں لیکن فیاض شاہ کاظمی کا مسلم لیگ ن سے کوئی تعلق نہیں ٗ جنہوں نے حلقہ چھ میں مسلم کانفرنسی امیدوار کی حمایت کی اورحلقہ پانچ میں وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدرخان کے مقابلے میں مسلم کانفرنسی امیدوار عارف عباسی کی حمایت کی ، ان خیالات کااظہار حافظ محمدناصر ٗ مولانا فضل ربی ٗ حافظ محمد نصیب ٗ قار ی رحم دین ٗ عبدالحمید ودیگرنے مشترکہ بیان میں کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved