تمام این جی اوز اپنے اکونٹس مرتب کریں تاکہ آڈٹ میں آسانی پیدا ہو ، راجہ قیصر
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور (روزنامہ اوصاف) اسسٹنٹ کمشنر میرپور راجہ قیصر اورنگزیب نے کہا ہے کہ تمام این جی اوز اپنے اکونٹس مرتب کریں تاکہ آڈٹ میں آسانی پیدا ہو اور تمام این جی اوز اپنی سالانہ اور ماہانہ پراگریس رپورٹس مرتب کریں اور متعلقہ اداروں کو فراہم کرنے کے علاوہ ایک کاپی ضلعی انتظامیہ کو بھی فراہم کی جائے تاکہ عوام کی جانب سے این جی اوز کو ملنے والے فنڈز بصورت زکواۃ، صدقات و خیرات کن فلاحی خدمات پر خرچ ہو رہی ہے ۔ رپورٹ کے فرنٹ پیج پر تنظیم کا رجسٹریشن نمبر اور بینک اکونٹس واضح درج کیے جائیں اور انہی بینک اکونٹس کے ذریعہ فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انھوں نے کہا کہ تنظیم کی فلاحی خدمات جن کے لیے وہ رجسٹر ڈ ہے کا مکمل پرو فائل کور پورٹ کا حصہ بنایا جائے ۔کوئی بھی تنظیم انفرادی طور پر یا کسی دیگر تنظیم کے اشتراک سے کوئی بھی نیا پراجیکٹ شروع کرنے سے قبل پراجیکٹ کی Feasibility Report اور MOU متعلقہ محکمہ کے ذریعہ رجسٹریشن اتھارٹی اور محکمہ داخلہ آزادکشمیر سے NOC حاصل کرنے کی پابندی ہے بغیر NOC حاصل کیے کسی بھی پراجیکٹ کی اجازات نہیں دی جائے گی ان ہدایات پر عملدرآمد اس لیے ضروری ہے کہ ایک ہی علاقہ میں کام کرنے والی فلاحی تنظیموں کے پراجیکٹ Overlap نہ ہوں ۔انہوں نے ضلع میرپور میں کام کرنے والی این جی اوز کے نمائندگان کو بالخصوص یہ ہدایت کی کہ وہ اپنی این جی اوز کی تمام سرگرمیوں کو قانون ضابطہ کے مطابق مربوط بنائیں۔ ضابطہ کی خلاف ورزی پر این جی اوز کی جاری سرگرمیوں کی معطلی بھی کی جاسکتی ہے۔ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے این جی اوز کوارڈینیشن کونسل ضلع میرپورکے اجلاس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفاق احمد قریشی ، ڈرگ انسپکٹر ڈسٹرکٹ میرپورسردار وسیم خان ، کوارڈینیشن کونسل ضلع میرپور کے صدر ارشد محمود مغل ، کوارڈینیشن کونسل تحصیل میرپور کے صدر ڈاکٹر طاہر محمود نے خطاب کیا ۔ اجلاس میں ضلع میرپور کی تمام این جی اوز کے عہدیدران اورنمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ کوارڈینیشن کونسل ضلع میرپور کے صدر ارشد محمود مغل نے کوارڈینیشن کونسل کے اجلاس کے اغراض و مقاصد بیان کیے ۔ اجلاس میں ڈرگ انسپکٹر ڈسٹرکٹ میرپور سردار وسیم خان کوالٹی آف فوڈ کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفاق احمد قریشی نے این جی اوز کے کردار اور اہمیت پر روشنی ڈالی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved