شاہ غلام قادر منجھے سیاست اورانسانیت کے مسیحا ہیں ، ڈاکٹرجاویداقبال
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
مظفرآباد(روزنامہ اوصاف )شاہ غلام قادر اپنے اسلاف کی نقش قدم پرچلتے ہوئے انسانیت کی خدمت پرمبنی سیاست کواپناطرہ امتیاز سمجھتے ہیں، ان خیالات کااظہار سینئرمسلم لیگی رہنماء ضلع نیلم آف(جرگی) ڈاکٹرجاوید اقبال نے اپنے بیان میں کیا ٗ انہوں نے کہاکہ خدمت میں کسی عہدے کی ضرورت نہیں ہوتی، دوسری طرف موصوف کواللہ پاک نے وقتاً فوقتاً وزارتوں سے نوازا رکھا اورماشاء اللہ آج بھی سپیکراسمبلی ہیں،جب اُن کے پاس عہدہ نہ تھا اپوزیشن میں تھے تب بھی انہوں نے عوامی خدمت میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ، جیو اورجینے دوکازمانہ ہے اس دورمیں کسی کے دکھ درد اوربیماری میں ساتھ دیناتمام عبادتوں سے افضل عبادت ہے، شاہ غلام قادرنہ صرف ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں بلکہ دکھی انسانیت کے مسیحابھی ہیں جنہوں نے اپوزیشن میں بھی رہ کرنیلم ویلی عوام کیلئے مثالی کرداراداکیاہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved