پاک کشمیر کالج میں سالانہ محفل میلاد کی بابرکت تقریب کا انعقاد
  19  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(روزنامہ اوصاف )پاک کشمیر کالج میں سالانہ محفل میلاد کی بابرکت تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت مولانا محمدبشیر مصطفوی نے کی جبکہ مولانا محمد اسلم نقشبندی تقریب کے مہمان خصوصی تھے تقریب میں طلبہ اساتذہ کی ایک بڑی تعداد شریک تھی اس موقع پر مولانا محمد اسلم نقشبندی اور مولانا محمدبشیر مصفطوی نے کہا کہ آقا دو جہاں حضرت محمد مصطفی ؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ہم دنیا و آخرت میں کامیاب و کامران ہو سکتے ہیں ۔ پیغمبر دوجہاں حضرت محمد ؐ کی ولادت با سعادت تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت و افتخار ہے ذکر خدا اور ذکر رسول ؐ بھی عبادت ہے جس محفل میں اللہ اور اس کے محبوب حضرت محمد ؐ کا ذکر ہو رہا ہو اس سے مقدس محفل اور کون سی ہو سکتی ہے ۔ فرشتے ایسی محفلوں میں سایہ اور احاطہ کیے ہوتے ہیں ۔ تحفظ ناموس رسالت ہمارے اایمان کا حصہ ہے بعض شرپسند عناصر مذہب و عقیدے کینام پر فساد پھیلانا چاہتے ہیں جس کی ہم قطعی اجات نہیں دینگے ۔ ایسے شرپسند اسلام دشمن اور بے دین عناصر کیخلاف سخت سے سخت کاررواء ہونی چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر بے دین عناصر کے کالے کارنامے اور ناپاک جسارت ناقابل معافی جرم ہے توہین رسالت کا گھناؤنا جرم کرنیوالے اسلام ہی نہیں بلکہ انسانیت کے بھی دشمن ہیں تعلیمی اداروں میں محفل میلاد ؐ سیرت النبیؐ اور ایسی دیگر مذہبی تقریبات کا انعقاد طلبہ کیلئے انتہائی ضروری ہے پاک کشمیر کالج ایک معیاری اور مثالی تعلیمی ادارہ ہے جس میں تدریسی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ دیگر غیر نصابی سرگرمیاں بہترین اور مثبت انداز میں جاری رہتی ہیں۔ محفل میلاد میں تمام طلبہ نے خوبصورت انداز میں ثناء خوانی کی جس پر تمام طلبہ و اساتذہ مبارکباد کے مستحق ہیں اس موقع پر ہم خوشبوئے حسان نعت اکیڈمی کے قیام پر محمد آیان انور قادری اور محمد حسنین علی قادری کو مبارکباد یش کرتے ہیں کہ جنہوں نے آزادکشمیر میں پہلی بار کسی ادارے میں نعت اکیڈمی کا آغاز کیا ہے اور طلبہ کو نعت پڑھنے کی تربیت دی جارہی ہے جو ایک بڑا کام اور عظیم سعادت ہے ہم اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پر طلبہ اساتذہ اور ادارہ انتظامیہ کو مبارکباد اور شاباش دیتے ہیں کہ جنہوں نے انتہائی محنت ، محبت سے یہ خوبصورت بابرکت محفل منعقد کی ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں آخرت کی تیاری کرنے کی توفیق عطا فرمائے اس موقع پر پرنسپل ادارہ اسماء عبرین نے معزز مہمانوں کو ادارہ آمد پر خوش آمدید کہا اور محفل میلاد کے حوالہ سے سیر حاصل خطاب کیا تقریب سے پروفیسر محمد اشتیاق ،پروفیسر محمد جہانگیر بٹ، حافظ محمد اسامہ ، اشفاق اسامہ حجازی ، محمد محسن ، سید مدثر حسین، محمد آیان انور قادری اور محمدحسنین علی قادری نے خوبصورت انداز میں قرات نعت رسول مقبول ؐ اور محفل میلاد ؐکے حوالہ سے اظہار خیال کیا تقریب کے آخر میں مولاناپروفیسر حبیب الرحمن نے خصوصی دعا کی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved