مظفرآباد شہر میں تجاوزات کی بھرمار، سرکاری زمینوں پر بھی قبضہ مافیا کا راج
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(روزنامہ اوصاف)مظفرآباد شہر میں تجاوزات کی بھرمار، سرکاری زمینوں پر بھی قبضہ مافیا کا راج ، نالے سکڑنے لگے ، متعلقہ حکام خاموش، تفصیلات کے مطابق مظفرآباد شہر میں قبضہ مافیا کا راج قائم ہے ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں قبضہ گروپ نے زمینوں پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس گروپ نے شہر میں واقع سرکاری زمینوں کو بھی معاف نہیں کیا ، مختلف محکمہ جات کی اراضی پر بھی قنضے کیے جا چکے ہیں ، شہر میں واقع مختلف نالوں میں قبضہ مافیا کی وجہ سے نالے سکڑ رہے ہیں اور متعلقہ محکمہ جات نے اپنی آنکھوں پر پٹیاں باندھ رکھی ہیں ، اور قبضہ مافیا کو کھلی چھوٹ ملی ہو ئی ہے ، عوامی حلقوں نے قبضہ مافیا کے اس راج پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ سرکاری اور شاملات اراضی کو قبضہ مافیا کے چنگل سے آزاد کرایا جاسکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved