حکومت گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے ، ضیاء عاصم
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
میرپور(روزنامہ اوصاف)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے نائب صدر ضیاء عاصم نے کہا ہے کہ حکومت گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے اسے اقدامات سے جہاں پاکستان کی مسئلہ کشمیر پر گرفت کمزور ہو سکتی ہے وہیں اس اہم ترین مسئلہ کے نقصانات بھی بین الاقوامی سطح پر پاکستان کواٹھانے پڑ سکتے ہیں کشمیری قوم گزشتہ ستر سالوں سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر پاکستان سے اپنی وابستگی اور محبت کا عملی طورپر مظاہرہ کر رہی ہے اور اپنے سینوں پر سبز ہلالی پرچم باندھ کر بھارتی افواج کے سامنے سیسہ پلائی دیوار کی طرح متحد ہے جبکہ اپنی آزادی کی تحریک میں لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں اس کے باوجود پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی ہو گی ۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان آزادی کے بیس کیمپ کے وزیراعظم ہونے کی حیثیت سے اس معاملہ کا باریک بینی سے جائزہ لیکر اس مسئلہ کو وفاقی حکومت کے سامنے اٹھائیں تاکہ پاکستان گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے گریز کرئے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ضیاء عاصم نے مزید کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس ریاست کے بیس کیمپ کی حمایت کو مد نظر رکھ کر اپنا کردارادا کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان آئینی اور قانون طور پر کشمیر کا حصہ ہے میاں محمد نواز شریف کی طرف سے ایسے اقدامات سے کشمیریوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کی بجائے نمک چھڑکا جارہا ہے حکومت پاکستان کو کشمیری قوم کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا احساس کرنا چاہیے اور اس منفی اقدامات سے گریز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق احمد خان کی قیادت میں حکومت پاکستان کے اس اقدام کی بھرپور طریقہ سے مذمت کی جائے گی اور کسی بھی صورت گلگت بلتستان کو صوبہ نہیں بننے دیاجائیگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میا ں محمدنواز شریف کو کشمیرکے معروضی حالات کا جائزہ لینا چاہیے اوروزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو معاملہ کی نازکت کو سمجھتے ہوئے ایسے بیانات دینے سے گریز کرنا چاہیے جس سے کشمیری قوم کے دلوں کومجروح کیاجائے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر جماعت سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں ریاست کے بیس کیمپ کی اہمیت گلگت بلتستان اور کشمیری قوم کی قربانیوں کومد نظر رکھ کر اس اقدام کی بھرپور طریقہ سے مخالفت کی جائے اور ہر موقع پر بھرپور احتجاج کیاجائیگا۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved