پرائمری تعلیم ہی بچوں کیلئے بنیادی فاؤنڈیشن ہے ، طاہر اقبال
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
باغ(آئی این پی)سابق امیدوار اسمبلی ومسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سردار طاہر اقبال نے کہا ہے کہ پرائمری تعلیم ہی بچوں کے لیے بنیادی فاؤنڈیشن ہے ‘ اگر بچے کی بنیاد مضبوط ہو گی تو بچہ کسی بھی فیلڈ میں کامیابی حاصل کر سکتا ہے ‘حکومت آزاد کشمیر اور باالخصوص وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان تعلیم کے شعبہ میں خصوصی دلچسپی لے رہیں ہیں جس کی بدولت انہوں نے محکمہ تعلیم میں ٹیچروں کی بھرتی کے لیے NTS کا نفاذ کر کے محکمہ تعلیم میں میرٹ پر بھرتیاں کی جائیں گی جو بچوں کو بہتر تعلیم وتربیت دے سکیں گے سابقہ حکومت نے میرٹ کا ستیا ناس کیا کاغذی ورک آرڈر جاری کر کے لوگوں کو الجھن میں ڈال دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول بھرکہ میں سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت راجہ اسلم نے کی جبکہ تقریب سے صدر معلم سردار حفیظ،حاجی افتخار مغل،محمد جہانگیر خان،محمد سلیم خان،راجہ اشراف خان،وقاص مجید،عامر نعیم،سردار عدنان،وقار علی ظفر،سردار شکیل،شاہد عزیز،آفاق حفیظ،سردار لعل خان،احمد صادق،عطاء الرحمن،حسام ساجد،علیشبہ شاہد،ارسلان احمد،فریال زبیر،زین تنویر،جواد احمد،فرقان عزیز،ارمان افراز،سبیلہ عباس،عنبر زاہد،زینب شوکت،ہما روج،رومان افراز،راحیل مقسوم،حسن معاویہ، اور دیگر نے خطاب کیا تقریب میں میں بچوں نے رنگا رنگ پرگرامات پیش کیے جن میں ٹیبلو،تقاریر،خاکے،پی ٹی شو،نعت،اور دیگر پروگرامات پیش کیے جس کو معززمہمانان گرام نے بے حد پسند کیے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے سردار طاہر اقبال نے اپنے خطاب میں سکول کے گراونڈ کے لیے ایک لاکھ روپے اور بچوں کی مٹھائی کے لیے 5 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا اور علاقے کی پسماندگی کو دور کرنے کے لیے بھرکہ کی سڑکات کے لیے بھرپور کوشش کروں گااس کے ساتھ دیگر تعلیمی اداروں اور ڈسپنسری کو اپ گریڈ کرنے کے لیے بھرپور کوش کروں گاسڑک کو ترجحی بنیاد پر حل کروں گا اور سکول کے صدر معلم اور جملہ سٹاف اور پوزیشن ہولڈر بچوں کو مبارکباد پیش کی۔اس موقع پر حاجی افتخار مغل نے اپنے خطاب میں معززمہمانوں اور سکول کے صدر معلم اور سٹاف کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved