سیاست کے میدان میں چوہدری طارق فاروق کا کوئی ثانی ہے ، خرم رشید
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

اسلام گڑھ(روزنامہ اوصاف) پاکستان مسلم لیگ ن اوورسیز کے رہنماء خرم رشید نے کہا ہے کہ۔سیاست کے میدان میں چوہدری طارق فاروق کا کوئی ثانی ہے ،حلقہ بھمبرمسلم لیگ ن کا گڑھ ہے، 10سال سے حلقہ میں برادری ازم کی بنیاد پر الیکشن لڑنے والوں کو حلقہ کے عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ء خرم رشید نے کہا کہ چوہدری طارق فاروق کو چیلنج کرنے والے گذشتہ 10سالوں سے مسلسل شکست سے دوچار ہو رہے ہیں۔ہر الیکشن میں برادری ازم کا نعرہ لگاکر الیکشن میں حصہ لینے والے حلقہ کے غریب،متوسط اور مڈل کلاس طبقہ کے ترجمان نہیں ہو سکتے ہیں۔10سالوں سے حلقہ کے غیور عوام ان سیاسی خانہ بدوشوں کو مسترد کرتے ہوئے چوہدری طارق فاروق کا انتخاب کیا کیونکہ چوہدری طارق فاروق ہی وہ شخصیت ہیں جنہوں نے حلقہ انتخاب سے برادری ازم،علاقائی ازم کے بتوں کو پاش پاش کر کے حلقہ کے عوام کو ان کے حقوق دلوائے،مسترد شدہ ٹولہ اپنی اوقات میں رہ کر بیان بازی کرے،مسلم لیگ ن رواداری کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جس اعتماد کا اظہار حلقہ کے عوام گذشتہ 10سالوں سے چوہدری طارق فاروق پر کر رہے ہیں یہ عوام کا چوہدری طارق فاروق پر اندھا اعتماد ہے اور حلقہ کی نمائندگی کے اہل بھی چوہدری طارق فاروق ہی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved