محکمہ برقیات اسلام گڑھ کی نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری، درجنوں کنکشن منقطع
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
اسلام گڑھ(روزنامہ اوصاف)محکمہ برقیات اسلام گڑھ کی نادہندگان کے خلاف کاروائی جاری،درجنوں کنکشن منقطع،نادہندگان فوری طور پر اپنے بقایاجات ادا کریں بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ برقیات سب ڈویژن اسلام گڑھ کے زیر اہتمام بقایاجات کی ریکوری زور وشور سے جاری ہے۔بقایاجات کی عدم ادائیگی پر درجنوں کنکشن منقطع کر دیے گے۔ایس ڈی او اسلام گڑھ راجہ یاسر ربانی نے اسلام گڑھ جرنلسٹ فورم کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برقیات نادہندگان کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لئے فوری طور پر اپنے بقایاجات کلےئر کریں بصورت دیگر محکمہ کنکشن منقطع کرنے سمیت نادہندگان کے خلاف قانونی چارہ گوئی بھی کر سکتا ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  



  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved