لیگی حکومت دہشتگردی اور بے روزگاری پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے ، سالم چوہدری
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

اسلام گڑھ (روزنامہ اوصاف)مسلم لیگ (ن) کے رہنما حسان سالم چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ پاکستان کی حکومت نے4 سالوں کے اندر ملک سے دہشت گردی ،بے روزگاری پر قابو پانے میں کامیاب ہو رہی ہے اور بہت جلد وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں وطن عزیز کو معاشی خوشخالی کی جانب گامزن کیا جائیگا اور عوام کا معیار زندگی بلند کیا جائے گا۔ کیونکہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے ریاستی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔ن لیگ پاکستانی عوام کو ایک پرامن ،خوشخال معاشرہ دینے کے لئے تمام ذرائع بروئے کار لا رہی ہے اور انشاء اﷲ بہت جلد ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے ملک کو معاشی خوشخالی اور ترقی کی راہوں پر گامزن کیا جائیگا۔۔ ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حسان سالم چوہدری نے کہا ہے کہ نے کہا کہ ن لیگ عوامی خواہشات کے مطابق اور الیکشن میں کیے گئے وعدوں کو عملی جامع پہنا رہی ہے انہوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ملک کو ترقی یافتہ ممالک میں صفحوں میں کھڑا دیکھنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ملک سے دہشت گردی کا صفایا اولین ترجیحی ہین لیگ خطہ کے اندر بھائی چارے کی سیاست کو فروغ دیگی اور میرٹ وسنیارٹی کا بول بالا کریگی نہوں نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے آج نوجوان بے روزگاری کا شکار ہیں۔پڑھے لکھے اور قابل نوجوان ہاتھوں میں ڈگریاں اٹھائے پھر رہے ہیں نہوں نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف محسن پاکستان ہیں اور انہوں نے مشکل ترین گھڑی میں اقتدار سنبھالا لیکن اﷲ کے فضل وکرم سے 4 سال کے مختصر عرصے میں انہوں نے ملک کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا شروع کر دیا ہے ۔پاکستان میں 2018 لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائیگا اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ملک کو امن وسلامتی کا گہوارہ بنایا جائیگا


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved