آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی پھرتیاں پنجاب بورڈ کی نقل شدہ کتابوں کی چھپائی میں سینکڑوں غلطیاں
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد (روزنامہ اوصاف) آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کی پھرتیاں پنجاب بورڈ کی نقل شدہ کتابوں کی چھپائی میں سینکڑوں غلطیاں پبلشروں نے کتابیں واپس کرنی شروع کردی جبکہ آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہونے والی بے ضابطیوں پر اسپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے نوٹس تو لے لیا مگر حکومت میں شامل کمیشن مافیا وزرا نے چیئرمین آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کو عدالت عالیہ سے رجوع کرنے کا مشورہ دے دیا تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ جس میں بے ضابطیوں او رکرپشن کی انتہا ملازمین لاکھون روپے کی ماہوار تنخواہ او رکروڑوں روپے کے کمیشن کے غوض کتابوں کی چھپائی کا ٹھیکہ خیبر پختون خواہ ، صوبہ سندھ اور صوبہ پنجاب کے ٹھکداروں کو دے دیا جبکہ اصولا 8%فیصد ٹیکس کشمیر کونسل کو جاتا ہے مگر آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ 15%کمیشن جو ٹھکداروں سے حاصل ہوتا ہے وہ بجائے کشمیر کونسل میں جانے کے سندھ ، ٹیکسٹ بورڈ ، پنجاب ٹیکسٹ بورڈ اور خیبر پختون خواہ کے اکاؤنٹ میں جارہا ہے جبکہ آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں بھرتی ہونیو الے ملازمینو ں کا آڈٹ غیر قانونی طور پر چند ماہ پہلے عمل میں آیا ہے اس سے قبل نہ تو اخبارات میں اشتہارات اور نہ ہی انٹرویو کی کوئی تاریخ آنے کے باوجود ملازمینوں کو غیر قانونی طور پر بھرتی کیا گیا ہے دوسری جانب حالیہ کشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ نے پنجاب ٹیکسٹ بورڈ کی نقل سے کتابیں چھپوا کر مارکیٹ میں لانی شروع کردی ہیں جس میں ہزاروں غلطیاں، جبکہ 8ویں کلاس کی ''عربی '' میں بے شمار غلطیوں کے باعث آزادکشمیر کے پبلشر ز نے شدید احتجاج کرکے کتابیں واپس کرنی شروع کردی ہیں آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ میں ہونے والی بے ضابطیوں اور میرٹ کی پامالیوں پر شاہ غلام قادر اسپیکر قانون ساز اسمبلی نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ٹیکسٹ بک بورڈ کو بر طرف کرنے کا اسٹپ تو لیا مگر آزادکشمیر حکومت میں شامل چند وزرا جو بھاری کمیشنیں اور اپنے نام نہاد ٹھکداروں سے پنجاب ،سندھ اور خیبر پختونخواہ سے قیمتی طوائف لے کر آزادکشمیر ٹیکسٹ بک بورڈ کے چیئرمین کو عدالت عالیہ جانے کا مشورہ دے دیا جس پر چیئرمین نے عدالت عالیہ سے باقاعدہ Stayحاصل کرلیا آزادکشمیر کے پبلشرز نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ محکمہ تعلیم جو آزادکشمیر کی عام وزارت ہے اس کو نہ تجربہ کار وزیروں کے ہاتھوں کے سپرد کرنے کے بجائے تجربہ کار وزرا کے ہاتھوں میں دیں تاکہ آزادکشمیر کے مستقبل کو تباہ کرنے سے بچایا جائے کتابوں کی درستگی ،کے عمل کو یقینی بنایا جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved