آزادکشمیر حکومت نے آئی جی پولیس آزادکشمیر کو تبدیل کرنے کا وکلا کا مطالبہ مسترد کر دیا
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
راولاکوٹ (روزنامہ اوصاف) آزادکشمیر حکومت نے آئی جی پولیس آزادکشمیر کو تبدیل کرنے کا وکلا کا مطالبہ دوٹوک الفاظ میں مسترد کر دیا حکومت آزادکشمیر کے اہم نمائندے سے ہونے والی ملاقات میں وکلا پر واضح کیا گیا ہے کہ آئی جی پولیس بشیر میمن کو کسی صورت تبدیل نہیں کیا جاسکتا ساتھ ہی یہ بھی واضح کیا ہے کہ بشیر میمن پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں آئی جی تعینات ہوئے تھے انکی تعیناتی پر معاملہ عدالت میں چلا گیا تھا عدالت نے بشیر میمن کی تعیناتی پر stay جاری کر رکھا ہے اس حکم امتناعی کی موجودگی میں انکا تبادلہ ناممکن ہے آزادکشمیر حکومت ایسا کر کے توہین عدالت کی مرتکب نہیں ہونا چاہتی جو وکلا پر واضح کر دیا گیا ہے اب گیند وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر کے کورٹ میں چلی گئی ہے کیا وہ وکلا کی مانگ پر آئی جی کو ناپسندیدہ قرار دے کر واپس بھجوانے کا رسک لے سکتے ہیں نیا موضوع بحث بن چلا ہے

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved