ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجہلم ویلی فاروق اعوان کا یونین کونسل گوجربانڈی کے طبی مراکز اور سی این پی کا دورہ
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

چناری (روزنامہ اوصاف)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرجہلم ویلی فاروق اعوان کا یونین کونسل گوجربانڈی کے طبی مراکز اور سی این پی( کمیونٹی نٹریشن پروگرام ) کادورہ ،طبی مراکز گوجربانڈی و پاہل میں سٹاف کی حاضری ادویات کی فراہمی کاجائزہ لیا، اے جے کے آر ایس پی کے کمیونٹی نٹریشن پروگرام کے جملہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال کی اور کارکردگی کے مسرت کااظہار کرتے ہوئے سی این پی کے اہلکار افتخار احمد اعوان کو مبارکباد پیش کی ،تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر جہلم ویلی فاروق اعوان نے طبی مراکز گوجربانڈی کااچانک معائنہ کیا ،اس موقع پر ان کے ہمراہ گوجربانڈی کے سیاسی وسماجی رہنما راجہ نثارعلی خان بھی ہمراہ تھے ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فاروق اعوان نے گوجربانڈی میں ابتدائی طبی مرکز اور سی این پی کے آفس کا معائنہ کیا ،طبی مراکز میں سٹاف کی حاضری اور ادویات کی فراہمی اور ایمرجنسی صورتحال میں عوام کو بہتر طبی سہولتوں کی بروقت فراہمی کی ہدایت کی ،دریں اثنا سی این پی سنٹر میں اے جے کے آر ایس پی کے افتخار احمد اعوان نے پروگرام کے متعلقہ مکمل بریفنگ دی ،جس پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر فاروق اعوان نے مبارکباد دیتے ہوئے پروگرام سے مستفید کرنے کے اقدام کوسراہا،دریں اثنا محکمہ صحت کے اہلکار محمد شفیع نے ابتدائی طبی مرکز کے بارے میں آگاہ کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved