سالویشن مومنٹ کی ظفراکبر بٹ کی گرفتاری کی مذمت
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

سرینگر (روزنامہ اوصاف)مقبوضہ کشمیر میں جموں وکشمیر سالویشن مومنٹ نے حریت رہنما اور پارٹی کے چےئرمین ظفر اکبر بٹ کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق سالویشن موومنٹ کے ترجمان نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ ظفر اکبر بٹ کو کھور پٹن سے واپس آتے ہوئے گرفتا ر کرکے گھر میں نظربند کیا گیا ہے۔ ترجمان نے پولیس کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ سالویشن موومنٹ کی تمام سیاسی اور سماجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دریں اثناء مولوی منظور کی قیادت میں ایک پارٹی وفد نے حیدر پورہ سرینگر میں پیپلز لیگ کے بانی چےئرمین نذیر احمد وانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔مولوی عبدالرشید کی قیادت میں ایک اور پارٹی وفدگوپالپورہ گیا اور ظہور احمد تان اورایڈوکیٹ عبدالرشید ہانجورہ کی والدہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved