مسلم دینی محاذکی آسیہ اندرابی کے گھر پر چھاپے کی مذمت
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

سرینگر (روزنامہ اوصاف) مقبوضہ کشمیرمیں مسلم دینی محاذ نے دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کے گھرپر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے اسے کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیاہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسلم دینی محاذ کے جنرل سیکرٹری محمد مقبول بٹ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ انتظامیہ نے اس غیر قانونی ، شرمناک اور بزدلانہ کارروائی کے ذریعے آسیہ اندرابی سے خوف زدہ ہونے کا واضح پیغام دیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آسیہ اندرابی سے انتظامیہ اس قدرخوفزدہ ہے کہ اب دن کے اجالے کے بجائے رات کے اندھیرے میں ان کے گھر پر چھاپہ مارا گیاہے۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ جمہوریت کے دعویداروں نے نام نہاد انتخابات کی تاریخ طے ہونے کے ساتھ ہی حریت پسندوں کی گرفتاریاں اور صحافیوں پر ظلم و تشدد شروع کردیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved