چناری، وزیراعظم آزادکشمیر کی آبائی تحصیل چکار کے نوجوان سب پر بازی لے گئے
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر

چناری (روزنامہ اوصاف) وزیراعظم آزادکشمیر کی آبائی تحصیل چکار کے نوجوان سب پر بازی لے گئے اپنے جیب خرچ سے پیسے بچاکر 50سے زائدطلباء وطالبات میں فری کتب تقسیم کردی تفصیلات کے مطابق یونائیٹڈیوتھ ویلفیئرایسوسی ایشن چکار کے زیراہتمام غریب نادار یتیم بچوں کے لیئے فری کتب ،کاپیاں،بیگ تقسیم کرنے کی پروقار تقریب گورنمنٹ ڈگری کالج چکار میں منعقد ہوئی جسمیں میں 50سے زائد بچوں میں بکس تقسیم کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآڈنیشن کونسل ڈاکٹرقاضی ذوالفقار تھے اس موقع پر پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی چیئرمین ڈسٹرکٹ کوآڈنیشن کونسل ڈاکٹرقاضی ذوالفقار ،سابق ایڈمنسٹریٹر سردارفاروق،محسن کشمیر مشتاق دار،جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ کوآڈینیشن کونسل منیب خان چکاروی،چیئرمین یونائیٹیڈ یوتھ ویلفیئر ڈاکٹرراجہ طالش وقار،سابق صدرپریس کلب ظاہرہمدانی،ڈاکٹرنوید،علاؤالدین صابرڈار،صدر محمداویس فاروق ڈار،خواجہ عدنان،اشتیاق گیلانی،سیدعدنان فاطمی،راجہ سدھیرخان،رضوان بھٹی،اویس وائیں،سعیدصدیق،راجہ حماد،راجہ دانش،خواجہ دانیال،عامررشید،توصیف صادق،محمدعاصم وائیں،چوہدری شہزاد،عادل رشید،ودیگر نے کہا کہ حدیث نبوی کامفہوم ہے کہ یتیم کی پروش کرنے والے قیامت کے دن میرے قریب ہوگاغریب نادار اور یتیم بچے ہمارے معاشر کا اہم حصہ ہوتے ہیں اور وہ اس قابل نہیں ہوتے کہ وہ تعلیم جاری رکھ سکیں مہنگائی کے اس دور میں جب پیٹ پالنا مشکل ہے تعلیم پر بھاری اخراجات ہیں چکار کے ان نوجوانوں نے اپنی جیب خرچ سے رقم بچاکر اس تنظیم کی داغ بیل ڈالی اور آج چار سال سے مسلسل فری بک تقسیم کررہی ہے ان نوجوانوں کا جذبہ دیدنی اورقابل رشک ہے کہ افراتفری اور نفسا نفسی کے اس دور میں یہ کام عملی علمی جہاد ہے جس پر پوری ٹیم لائق تحسین ہے معاشرے میں اگر ہم سب اپنے اردگرد نظر رکھیں تو مسائل ختم ہوسکتے ہیں جس طرح ان نوجوانوں کے اندرجذبہ ہے اگر اسی طرح ہر ایک اپنی ذمہ داری نبھائے تو وہ دن دور نہیں کہ جب معاشرے سے غربت جیسا ناسورختم ہوسکے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved