حریت رہنما فریدہ بہن جی پارٹی رہنماؤں سمیت گرفتار
  20  مارچ‬‮  2017     |      کشمیر
سرینگر(روزنامہ اوصاف)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے حریت رہنماء اور ماس موومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی کو پارٹی رہنماؤں مولوی بشیر احمد ، عبدالرشید اوردرجنوں کارکنوں سمیت سرینگر کے علاقے آبی گذر سے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران گرفتار کرلیا۔ فریدہ بہن جی پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ آبی گذر میں سیاسی نظربندوں کی رہائی ، بھارت کے نام نہاد پارلیمانی انتخاب کے بائیکاٹ اور پارٹی رہنماؤں جاوید احمد شالہ اور محمد صدیق صوفی کی بازیابی کیلئے ایک مظاہرے کی قیادت کررہی تھی۔ تاہم پولیس اہلکاروں نے انہیں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے ہمراہ گرفتارکرلیا۔ گرفتاری سے قبل فریدہ بہن جی اور مولوی بشیر احمد نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved