میر پور، خواجگان ڈھنگروٹ شریف کا سالانہ عرس 23 اپریل کو ہوگا
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) خواجگان ڈھنگروٹ شریف کا سالانہ عرس 23 اپریل کو ہوگا۔ سجادہ نشین حضرت خواجہ پیر محمدزکریا نعمانی صدارت فرمائیں گے۔ برصغیر کے معروف روحانی مرکز آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ قادریہ نعمانیہ ڈھنگروٹ شریف ستاٹھہ میں مشایخ عظام ڈھنگروٹ شریف حضرت اعلیٰ خواجہ حافظ محمد حیات ، حضرت ثانی خواجہ حافظ محمد علی ، حضرت ثالث خواجہ پیر محمد فاضل ، حضرت صاحبزاں پیر محمد یونس ، حضرت صاحبزادہ پیر محمد یحییٰ کا 122 ویں سالانہ عرس مبارکباد انشاء اللہ23 اپریل بروز اتوار منعقد ہوگا۔ عرس مبارک کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے عرس مبارک میں شرکت کرنے کیلئے پاکستان ، آزادکشمیر اور بیرونی ممالک سے برادران طریقت و عقیدتمند قافلوں کی شکل میں پہنچیں گے ۔ عرس مبارک کی عظیم الشان محفل سے ملک کے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔اور ثناخان مصطفی ؐ ہدیہ نعت پیش کرینگے اور خصوصی طور پر حضرت پیر سید نیک عالم شاہ بخاری کا کالم پڑھا جائیگ ا۔ پروگرام کے آخرمیں سجادہ نشین حضرت خواجہ پیر محمد زکریانعمانی صدارتی خطاب فرمائیں گے اور عالم اسلام کیلئے خصوصی دعا فرمائینگے اور نماز ظہر کے بعد لنگر تقسیم کیا جائیگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved