میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کیلئے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کاافتتاح کر دیا گیا
  17  اپریل‬‮  2017     |      کشمیر
جاتلاں(آئی این پی) آزاد کشمیر کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع میرپور میں بھی پولیو کے خاتمے کے لئے مورخہ17تا20اپریل2017ء تین روزہ قومی مہم کاافتتاح کر دیا گیا مہم کاافتتاح جناب ڈاکٹراصغر علی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میرپور نے گلشن پبلک سکول میرپور میں 05سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلا کر کیا افتتاح کے موقع پرنسپل و سٹاف گلشن پبلک سکول ڈاکٹر سحر سلطان پولیو اریڈکیشن آفیسر WHO ،محمد فاروق زونل سپروائزر، عبدالماجد خانNIDs فوکل پرسن ضلع میرپور،سلطان محمود،طاہر محمود ایریا سپروائزروکے علاوہ معززین شہر اورعوامی نماءئندے اور ملازمیں محکمہ صحت عامہ بھی موجود تھے ۔DHO ڈاکٹراصغر علی نے کہاکہ محکمہ صحت عامہ ضلع میرپور کی ٹیمیں پورے ضلع میں گھر گھر جا کر پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو قطرے پلائیں گی انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت آزادکشمیر بھرمیں پولیو سے بچاؤ کی مہم کو ایک قومی،مذہبی اور دینی فریضہ کی طرح ادا کرنا نا صرف حکومت، محکمہ صحت عامہ بلکہ ہر فرد ہر شہری اور ملازم کی اولین ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سہہ روزہ مہم کے دوران ضلع میرپور میں 5سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو قطرے پلانے کے لئے ضلع میرپور کو07زون میں تقسیم کرکے تربیت یافتہ سپروائزر مقرر کئے گے ہیں WHOکی ہدایت کے مطابق پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن میرپور،ٹاون کمیٹی اسلام گڑھ ،چکسواری اور میونسپل کمیٹی ڈڈیال کے ساتھ ساتھ21یونین کونسل کی سطح پر ٹیموں کی نگرانی کے لئے50یونین کونسلز؍وارڈ انچارجز مقرر کئے گئے ہیں ان انچارج ہا کی نگرانی میں5 سال تک کی عمر کے79000بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے194موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ والدین کے ہمراہ سفر کرنے والے بچوں کے لئے 19مختلف ضروری مقامات پر ٹرانزٹ پوانٹس بھی بنائے گئے ہیں انھوں نے عوام الناس، سرکاری و نجی سکولز کی انتظامیہ سے اپیل کی کہ گھر گھر آنے والی محکمہ صحت عامہ کی ٹیموں سے تعاون کرکے پانچ سال تک کے تمام بچوں کو پولیو قطرے ضرورپلوائیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آ فیسر میرپور نے کہا کہ آزاد کشمیرکے داخلی اور خارجی راستوں ، شہری اور دہی علاقوں میں پولیو ٹیمز کی انتھک محنت اور محکمہ صحت عامہ کی بہتر حکمت عملی کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون سے پولیو مہم کامیاب رہی ہیں اور ابھی تک آزاد کشمیر میں کوئی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہو۔DHO میرپور نے کہا کہ عوام الناس کے تعاون کے بغیرپولیوکا مکمل خاتمہ نہیں کیا جا سکا اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ہمیں محکمہ صحت عامہ کی پولیو ٹیموں سے بھرپور اور مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹراصغر علی نے کہا کہ پولیو ٹیموں کی جانفشانی،محنت اور فرض شناسی کے جذبوں کو بروئے کار لاتے ہوئے 17تا 20 اپریل2017 پولیو مہم کا سو فیصد ٹارگٹ حاصل کرینگے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 

رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved